انوارالعلوم (جلد 13) — Page 392
392 انوار العلوم جلد ۱۳ حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات قادیان میں کہاں منافق ہو سکتے ہیں کیونکہ احمدیوں کی وہاں حکومت نہیں۔مگر وہ یہودا اسکر یوطی کو بھول جاتے ہیں جب حضرت مسیح علیہ السلام آئے، اُس وقت اُن کے پاس کہاں حکومت تھی مگر اُس وقت بھی منافق تھے۔غرض سارے ہندوستان میں ہمارے خلاف آگ لگی ہوئی ہے۔فتنہ پردازوں کی چونکہ نواب اور رئیس مدد کرتے ہیں، اس لئے انہیں جرات ہو رہی ہے۔پھر کچھ اس لئے عام مسلمانوں سے ان کو مددمل جاتی ہے کہ ہمارے خلاف لوگوں میں وہ یہ غلط بیانی کرتے ہیں کہ ہم رسول کریم کی بہتک کرتے ہیں اور وہ اس ہتک کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔غرض ہر جگہ ہمارے خلاف بڑا جوش پایا جاتا ہے۔ہماری جماعت کے بعض دوست اس جوش کو دیکھ کر یہ کہتے ہیں کہ اخبار ”زمیندار“ اور ” احسان نے فلاں غلط بیانی اور فتنہ پردازی کی اس لئے جوش پیدا ہوا۔یا یہ کہ فلاں بات پیدا ہوئی اس لئے لوگ مشتعل ہو رہے ہیں لیکن حقیقت یہ نہیں ہے اور آج میں اس مخالفت اور اس مخالفانہ جوش و خروش کا سبب بتانا چاہتا ہوں۔ظاہری اسباب کو دیکھ کر یہ کہنا کہ مخالفت ان کی وجہ سے ہو رہی ہے، ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی نادان قلم ہلتا دیکھ کر سمجھے کہ قلم لکھ رہا ہے حالانکہ قلم کو ہلانے والا ہاتھ ہوتا ہے ہاتھ کو ہلانے والا باز و ہوتا ہے اور باز وکو ہلانے والا دماغ ہوتا ہے اور دماغ کو قوت ارادی ہلا رہی ہوتی ہے۔یہی حال یہاں ہے۔اس مخالفت کی وجہ اور ہی ہے۔دراصل نبیوں کی بعثت کی غرض جماعت بنانا نہیں ہوتی۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے چونکہ جماعت بنا دی ہے، اس لئے وہ کامیاب ہو جائیں گے۔لیکن اگر انبیاء کی غرض جماعت بنانا ہی ہوتا تو ہر نبی کوئی بنی بنائی جماعت ہی لے لیتا۔پھر جماعتیں تو دنیا کے لیڈر بھی بنا لیتے ہیں۔بعض لوگ انبیاء کی بعثت کی غرض فتح پانا اور غالب ہونا سمجھتے ہیں لیکن یہ بھی کوئی ایسی چیز نہیں یہ اپنی کوشش سے بھی لوگوں کو حاصل ہو جاتی ہے۔جاپانیوں اور انگریزوں کے لئے کونسا نبی آیا کہ انہوں نے اتنی ترقی کی۔ہم بھی اگر بادشاہ بن جائیں اور دنیاوی ترقی حاصل کر لیں تو ہم کون سے تیں مارخاں بن جائیں گے۔رسول کریم ﷺ کی حکومت تلوار کے ذریعہ قائم نہ ہوئی تھی۔ایک یورپین مصنف لکھتا ہے کہ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تلوار چلائی اور تلوار کے ذریعہ اسلام پھیلایا۔مگر سوال یہ ہے کہ ان کو تلوار چلانے والے کہاں سے حاصل ہوئے؟ بات یہ ہے کہ روحانی جماعتوں کو خدا تعالیٰ کی طرف سے فتح حاصل ہوتی ہے نہ کہ اپنی طاقت سے پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انبیاء جماعت کیوں بناتے ہیں؟ اصل بات یہ