انوارالعلوم (جلد 13) — Page 269
۲۶۹ انوار العلوم جلد ۳ مسجد کا دروازہ ہر مذہب کے عبادت گزاروں کیلئے گھلا رہنا چاہئے اللہ تعالیٰ آپ کو خلعت دے گا اور وہ یہ کہ آپ کے لئے ترقی کے رستے کھول دے گا۔آپ کا فرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔پس ایک طرف اگر مسجد کی آبادی کی ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے تو دوسری طرف ترقی کے جو راستے کھلیں ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا بھی آپ کا فرض ہے۔اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کا دین بھی درست ہو جائے گا اور دنیا بھی آپ کے دل حقیقی معنوں میں مسجدیں یعنی خدا کے گھر بن جائیں گے یعنی خدا ان میں آ جائے گا اور آپ کے دلوں میں بس جائے گا اور وہ جنت جس کی امید لوگ اگلے جہان میں کرتے ہیں، آپ کو یہیں حاصل ہو جائے گی۔ا تذکرہ صفحہ ۱۹۲ ۱۹۳۔ایڈیشن چہارم (الفضل ۱۵۔اپریل ۱۹۳۴ء) ل السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۲۳۹ مطبع محمد علی صبیح میدان الازهر بمصر ۱۹۳۵ء بخاری کتاب التوحيد باب قول الله تعالى وَيُحَذِّرُكُمُ اللهُ نَفْسَهُ تذکرۃ الاولیاء صفحه ۳۴۳ تا ۳۴۵- از فریدالدین عطار مطبوعہ ۱۹۹۰ ء لاہور