انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 82 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 82

انوار العلوم جلد ۳ ۸۲ میری ساره فریادی ہوں کہ اس کے دل کو حوادث کی آندھیوں کے اثر سے محفوظ رکھ۔جس طرح اس نے ظاہری صبر کیا ہے، اسے باطن میں بھی صبر دے۔جس طرح اس نے ایک زبر دست طاقت کا مظاہرہ کیا ہے تو اسے حقیقی طاقت بھی بخش۔میرے رب ! تیری حکمت نے اسے اس کی ماں کی محبت سے اس وقت محروم کر دیا ہے جب کہ وہ ابھی محبت کا سبق سیکھ رہی تھی۔عشق و محبت کے سرچشمے ! تو اسے اپنی محبت کی گود میں اٹھا لے اور اپنی محبت کا بیج اس کے دل میں بودے۔ہاں ہاں تو اسے اپنے لئے وقف کر لے، اپنی خدمت کیلئے چن لے، وہ تیری ہاں صرف تیری محبت کی متوالی ، تیرے در کی بھکارن اور تیرے دروازے پر ڈھونی رمانے والی ہو، تو اسے دنیا کی نعمتیں بھی دے تا وہ لوگوں کی نظروں میں ذلیل نہ ہو ، تا اس کی محبت ” عصمت بی بی از بے چارگی“ کی مصداق نہ سمجھی جائے لیکن باوجود ہر قسم کی عزت کے اس کا دنیا سے ایسا ہی تعلق ہو جیسا کہ کوئی شخص بارش کے وقت ایک کمرہ سے دوسرے کمرہ کی طرف جاتے وقت دوڑتا ہوا گزر جاتا ہے۔تمام بچوں کیلئے دعا اے میرے رب! میں ان تینوں کو اور اپنے باقی بچوں کو بھی تیرے سپرد کرتا ہوں۔یہ دنیا کے گنتے نہ ہوں، یہ تیری جنت کے پرند ہوں، یہ دین کے ستون ہوں اور بیت اللہ کے محافظ ، آسمان کے ستارے جو تاریکی میں گمراہوں کے راہ نما ہوتے ہیں، چمکنے والا سورج جو تاریکی کو پھاڑ کر محنت ، ترقی اور کسب کے لئے راستہ کھول دیتا ہے ، سوتوں کو جگاتا اور بچھڑوں کو ملاتا ہے، یہ محبت کے درخت ہوں جن کے پھل بغض وحسد کی کڑواہٹ سے گلی طور پر پاک ہوتے ہیں، یہ راستہ کا کنواں ہوں جو سایہ دار درختوں سے گھرا ہوا ہو جس پر ہر تھکا ہوا مسافر ہر واقف اور نا واقف آرام کیلئے ٹھہرتا ہو جس کا ٹھنڈا پانی ہر پیاسے کی پیاس بجھاتا اور جس کا لمبا سایہ ہر بے کس کو اپنی پناہ میں لیتا ہو، یہ ظالموں کو ظلم سے روکنے والے مظلوموں کے دوست ، خودموت قبول کر کے دنیا کو زندہ کرنے والے،خود تکلیف اُٹھا کر لوگوں کو آرام دینے والے ہوں ، وہ وسیع الحوصلہ، کریم الاخلاق اور طویل الا یادی ہوں جن کا دستر خوان کسی کیلئے ممنوع نہ ہو، وہ سابق بالخیرات ہوں، ان کا ہاتھ نہ گردن سے بندھا ہوا ہو نہ اس قدر گھلا کہ ندامت وشرمندگی اس کے نتیجہ میں پیدا ہو۔اے میرے ہادی ! وہ دین کے مبلغ ہوں ، اسلام کی اشاعت کرنے والے، مُردہ اخلاق کو زندہ کرنے والے، تقویٰ کے مٹے ہوئے راستوں کو پھر روشن کرنے والے، محمد رسول اللہ کے پہلوان، لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم لے کے مصداق ، ابنائے فارس کی سنت کو قائم رکھنے والے، تیرے س