انوارالعلوم (جلد 13) — Page 83
انوار العلوم جلد ۱۳ ۸۳ میری ساره لئے غیرت مند ، تیرے دین کیلئے سینہ سپر ، تیرے رسولوں کے فدائی، پاک محمد مصطفی ﷺ نبیوں کے سردار کے حقیقی فرزند ، عاشق صادق جن کے عشق کی آگ کبھی دھیمی نہ ہوتی ہو۔اے میرے مالک ! وہ تیرے غلام ہوں ہاں صرف تیرے غلام، دنیا کے بادشاہوں کے سامنے ان کی گردنیں نیچی نہ ہوں لیکن تیرے دربار میں وہ سب سے زیادہ منکسر المزاج ہوں، پاک نسلوں کے چھوڑنے والے ، دنیا کو معرفت کی راہوں پر چلانے والے، ایک نہ مٹنے والی نیکی کا بیج بونے والے، نیکیوں کو اور اونچالے جانے والے بدوں کی اصلاح کرنے والے ، مُردہ دلی سے متنفر اور روحانی زندگی کے زندہ نمونے۔اے میرے حستی و قیوم خدا! وہ اور ان کی اولادیں اور ان کی اولادیں ابد تک دنیا میں تیری امانت ہوں جس میں شیطان خیانت نہ کر سکے، وہ تیرا مال ہوں جسے کوئی چرا نہ سکے، وہ تیرے دین کی عمارت کیلئے کونے کا پتھر ہوں جسے کوئی معمار رڈ نہ کر سکے، وہ تیری کھنچی ہوئی تلواروں میں سے ایک تلوار ہوں جو ہر شر کو جڑ سے کاٹنے والی ہو، وہ تیرے عفو کا ہاتھ ہوں جو گناہگاروں کو معاف کرنے کیلئے بڑھایا جائے ، وہ زیتون کی شاخ ہوں جو طوفان کے ختم ہونے کی بشارت دیتی ہے، ہاں اے حتی و قیوم خدا! وہ تیرا گل ہوں جو تو اپنے بندوں کو جمع کرنے کیلئے بجاتا ہے ، غرضیکہ وہ تیرے ہوں اور تو ان کا ہو یہاں تک کہ ان میں سے ہر ایک اس وحدت کو دیکھ کر کہہ اُٹھے کہ :۔من تو هدم تو من شدی من تن هدم تو جاں شدی تاکس نگوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری امِيْنَ ثُمَّ آمِينَ وَ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْثُ يَارَبَّ الْعَلَمِينَ سارہ بیگم کی زندگی سارہ بیگ کی زندگی کار خلاصہ کیا جائے تو وہ ان تینوں لفظوں میں آ جاتا ہے۔پیدائش، پڑھائی اور موت۔انہوں نے ہوش سنبھالتے ہی پڑھنا شروع کیا اور شادی سے پہلی پڑھائی تو غالباً علم کی خاطر ہوگی لیکن شادی کے بعد ان کی پڑھائی فقط دین کی خدمت کی خاطر تھی۔دنیا میں لاکھوں عورتیں پڑھ رہی ہیں ہزاروں ایم۔اے۔بی۔اے موجود ہیں لیکن سارہ بیگم کی پڑھائی اور ان کی پڑھائی میں ایک فرق تھا۔عام طور پر عورتیں شادی سے پہلے پڑھتی ہیں جب ۱۸ سالہ کورس ۸ سال میں انہیں کوئی فکر نہیں ہوتا۔سارہ بیگم نے اُس وقت