انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 486 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 486

486۔انوار العلوم جلد ۱۳ اور اسے بدل دیا۔جس کی وجہ سے حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ ( نعوذ باللہ من ذالک ) منافق ہو گئے تھے۔لقدنا فقا قبل ذالک ورد اعلی الله (فروع کافی جلد ۳ صفحہ ۶۱ - ۶۲) تو اب ایک غیرت مند مسلمان سوائے اس کے کیا کہہ سکتا ہے۔کہ احرار کے سیکرٹری کا یا اس کی جماعت کا خواہ کچھ مذہب ہو۔ہم پر قرآن کریم جت ہے۔جب وہ کہتا ہے۔کہ انـــا نـحـن نزلنا الذكووانا له لحافظون با ہم نے ہی قرآن کو نازل کیا ہے۔اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔تو ایسی خرافات کو ہم غلط سمجھتے ہیں۔اور اسی طرح جب قرآن کریم السابقون الاولون کی تعریف کرتا ہے۔اور انہیں ہمارے لئے نمونہ قرار دیتا ہے۔تو جوشخص برا کہتا ہے۔وہ اسلام کے خلاف کہتا ہے۔اور چونکہ قرآن کریم کے سوا اور اس قول کے سوا جو رسول کریم ﷺ سے ثابت ہوا اور کوئی قول مسلمانوں پر حجت نہیں۔اس لئے ہم ان حوالوں کو کوئی وقعت نہیں دیتے۔تو اب بتائیں کہ کیا اس کے یہ معنی ہونگے۔کہ ایسا شخص سب آئمہ اسلام کو قرآن کریم کے خلاف چلنے والا کہتا ہے۔بہر حال جب سلسلہ احمدیہ کی خصوصیات کا ذکر ہوگا۔تو حجت صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتیں ہوں گی۔باقی باتوں سے ہم اختلاف کر سکتے ہیں۔پس جو کچھ میں نے لکھا۔درست لکھا۔اور اظہر صاحب کا اعلان محض فساد اور لوگوں کو بھڑکانے کی نیت سے ہے۔آخر میں میں پھر مسلمانوں کے فہمیدہ طبقہ سے اپیل کرتا ہوں۔کہ احرار کو مجبور کریں۔کہ وہ شرائط کا تصفیہ کر کے مسلمہ فریقین تاریخ پر احمدیوں سے مباہلہ کریں۔اور اس قسم کی اشتعال انگریزی اور غلط بیانی سے پر ہیز کریں جو انہوں نے اختیار کر رکھی ہے۔تاحق اور باطل میں فرق ہو۔اور خدا تعالیٰ کا جلال ظاہر ہو۔آمین واخر دعوانا الحمد لله رب العلمين خاکسار مرزا محموداحمد خلیفة المسیح الثانی امام جماعت احمدیہ ) ۷۔نومبر ۱۹۳۵ء