انوارالعلوم (جلد 13) — Page 446
446 انوار العلوم جلد ۱۳ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان نے حضرت مرزا صاحب کے خلاف کی۔حضرت مرزا صاحب کی کتاب الہدیٰ کے صفحہ ۶۸ میں سخت الفاظ کے متعلق لکھا ہے کہ یہ ان لوگوں کے متعلق استعمال کئے گئے ہیں جو شرارتیں کرتے ہیں، سب کے متعلق نہیں۔کتاب ایام الصلح جو حضرت مرزا صاحب کی کتاب ہے۔اس کے ٹائیٹل کے صفحہ ۲ پر بعنوان اشتہا ر ا طلاع عام جو مضمون ہے اس میں بھی بانی سلسلہ احمدیہ نے سخت الفاظ استعمال کرنے کی وجہ بیان کی ہے۔لفظ ذریت سے مراد پیر بھی ہے۔چنانچہ ذریت دجال کا لفظ غیر احمدی علماء نے احمدیوں کے خلاف استعمال کیا ہے جو کہ فتویٰ علماء کے صفحہ ۴ پر درج ہے۔فروع کافی جلد ۳ میں امام ابو جعفر کی ایک حدیث درج ہے۔سے جس میں انہوں نے غیر شیعوں کے لئے اولاد بغایا کا لفظ استعمال کیا ہے۔چند احرار ایسے بھی ہیں جو شیعہ ہیں۔”الفضل ۵ - جون ۱۹۳۰ ء میں جو میرا خطبہ ہے۔اس کے صفحہ 9 میں وہ وجوہات بیان کی گئی ہیں جن کی بناء پر قادیان کے بعض لوگوں سے سودا خریدنا چھوڑا ہے۔مجھے اس وقت یاد نہیں کہ احمدی جماعت میں سے کسی نے احرار کا نفرنس جو اکتو بر ۱۹۳۴ء میں منعقد ہوئی بند کرانے کی کوشش کی تھی۔میں یہ نہیں چاہتا کہ ہندو یا سکھ قادیان سے باہر چلے جائیں۔ہاں یہ میری خواہش ہے کہ مسلمان ہو جائیں اور اگر مسلمان نہ ہوں تب بھی وہ خوشی سے قادیان میں سکونت رکھیں ہم جبر نہیں کرتے۔مجھے یقینی طور پر یاد ہے کہ ہم نے ایک کنال زمین لالہ گوکل چند صاحب ریٹائر ڈ تحصیلدار قادیان کو چار پانچ سال ہوئے ہبہ کر دی تھی۔ہم غیر احمدیوں سے یہ نہیں کہتے کہ اپنے جھگڑے ہمارے محکمہ قضاء میں لا کر فیصلہ کرا نہ ہم احمدیوں کو مجبور کرتے ہیں کہ محکمہ قضا میں ضرور فیصلہ کرائیں جماعت احمدیہ سے جس کو خارج کیا جائے اسے قادیان چھوڑ دینے کے لئے ہم نہیں کہتے۔بعض کیسوں میں بعض احمد یوں کو جنہوں نے فیصلہ کو تسلیم نہ کیا جماعت سے خارج کیا گیا ہے۔مگر احمدیوں اس وجہ سے کہ پہلے تو ہمارے پاس آئے اور فیصلہ کرانے پر رضامندی ظاہر کی۔مگر جب ہم نے فیصلہ کیا تو اس فیصلہ کو ماننے سے انکار کر دیا۔اور اس طرح خلاف معاہدہ کیا۔یہ واقعہ ہے کہ بعض احمدی بغیر ہمارے محکمہ قضاء میں آنے کے سرکاری عدالتوں میں فیصلہ