انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 425 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 425

425 انوار العلوم جلد ۱۳ سوال: ان کی فہرست آپ کے پاس ہوگی۔سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان جواب: فہرست نہیں مختلف اوقات میں ایسے لوگ باتیں کرتے ہیں۔سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ مرزا صاحب نبی تھے۔اور بہت سے مسلمان ان کے مخالف ہیں اور علماء بھی۔جواب: بہت سے ایسے لوگ ہیں جو حضرت مرزا صاحب کو نبی نہیں مانتے۔سوال: جمعیۃ العلماء دہلی والے مخالف ہیں یا نہیں۔جواب: مخالف ہیں۔سوال: فرنگی محل والے بھی مخالف ہیں۔جواب: ہاں۔سوال: جمعیۃ العلماء سہارن پوروالے۔جواب: مجھے معلوم نہیں کہ سہارن پور میں کوئی جمعیۃ العلماء ہے سوال: بریلی والے جواب: اس سے آپ کی کیا مراد ہے وہاں ہمارے بھی آدمی ہیں۔سوال: وہاں کے علماء جواب: ان کا نام لیں۔سوال: دیو بند کے علماء۔جواب: ہاں مخالف ہیں مگر موجودہ علماء ان کے بانی مولوی محمد قاسم صاحب اس بارہ میں ہم سے متفق ہیں۔سوال: کیا یہ لوگ اس بات کی وجہ سے مخالف ہیں کہ مرزا صاحب نے نبوت کا دعویٰ کیا۔مرزا صاحب ان کو سخت الفاظ کہتے رہے اور وہ ان کو کہتے رہے۔جواب : یہ حقیقت نہیں بلکہ بات یہ ہے کہ ان لوگوں نے پہلے بُرا بھلا کہا اور حضرت مرزا صاحب نے ان کو جواب دیا اور ان کے اعتراضوں کو رڈ کیا۔سوال: آپ یہ مانتے ہیں کہ مسلمانوں کا بڑا گر وہ مانتا ہے کہ محمد صاحب کی قدر جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔جواب: ہم سوائے اللہ تعالیٰ کے اپنی جانوں سے کیا سب چیزوں سے زیادہ عزیز رسول کریم