انوارالعلوم (جلد 13) — Page 422
422 انوار العلوم جلد ۱۳ جواب: ہاں۔سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان سوال: محمد حسین جو قتل ہوا کیا وہ عبد الکریم مباہلہ والے کا ضامن تھا۔جواب: مجھے معلوم نہیں۔سوال: جب محمد علی کو پھانسی ہوئی۔آپ نے اس کے جنازہ کی نماز بھی پڑھائی اور جنازہ کو کندھا دیا۔جواب : جنازہ پڑھانا یاد ہے۔کندھا دینا اچھی طرح یاد نہیں، ممکن ہے دیا ہو۔سوال: کیا محمدعلی بہشتی مقبرہ میں دفن ہوا۔جواب: ہاں۔سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ بہشتی مقبرہ خاص مقام ہے قادیان میں اور اس میں خاص آدمی دفن کئے جاتے ہیں۔جواب: وہاں ایسے لوگ دفن ہوتے ہیں جنہوں نے وصیت کی ہوا اور جسے صدر انجمن نے قبول کر لیا ہو۔سوال: کیا وہاں دفن ہونے کا معاوضہ دینا پڑتا ہے۔جواب: ہر شخص جو اپنی جائداد کے کم از کم ۱۰/۱ حصہ کی وصیت کرتا ہے۔اشاعتِ اسلام کیلئے اسے دفن ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔سوال: محمد علی نے کوئی وصیت کی اور کوئی جائیدا دانجمن کو دی۔جواب: مجھے وصیت کا یاد پڑتا ہے لیکن جائیداد دینے کے متعلق اس وقت یاد نہیں۔سوال: محمد علی کو قتل کی سزا دی گئی اور اس کا جرم ثابت ہو گیا۔کیا آپ جائز سمجھتے ہیں کہ اسے بہشتی مقبرہ میں دفن کیا جائے۔جواب: اس کا جواب تفصیل اور تشریح چاہتا ہے۔اگر عدالت کہے تو جواب دے سکتا ہوں۔سوال: عنایت شاہ اور غریب شاہ جو ۱۹۳۳ ء میں قادیان گئے اور انہوں نے وہاں احرار کا دفتر کھولا۔ان کو آپ جانتے ہیں۔جواب: غریب شاہ کا نام میں نے سنا ہے۔عنایت شاہ کا نام نہیں جانتا (اس موقع پر عدالت کو توجہ دلائی گئی کہ نام کی صحت کا ذمہ وار وکیل ہے ) سوال: کیا عبدالکریم نے آپ سے کہا تھا کہ مباہلہ کر لیں۔