انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 341 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 341

انوار العلوم جلد ۱۳ 341 اصلاح ہمارا نصب العین غائب ہو جاتا ہے بلکہ وہ صبح کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں کی طرح ہوں جو مُردہ روحوں میں جان ڈال دیتے ہیں اور بارہ مہینے خدمت خلق میں لگے رہتے ہیں۔ہمارا اخبار علاوہ خالص علمی مضامین شائع کرنے کے ایسے مضامین بھی شائع کیا کرے گا جن میں صنعت وحرفت کے متعلق مفید نسخے ظاہر کئے جائیں گے تا کہ قومی ترقی کے لئے ان ضروری شعبوں کی طرف توجہ رکھنے والے لوگ ان سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ہماری کوشش ہوگی کہ مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے پوری کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کشمیر اور جموں کی تمام اقوام کے درمیان صلح اور آشتی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ہم کبھی اس امر کو برداشت نہیں کریں گے کہ ریاست مسلمانوں کے حقوق کو خصوصاً اور دوسری اقوام کے حقوق کو عموماً پامال کرے لیکن اس کے ساتھ ہی ہماری پوری کوشش ہوگی کہ شورش اور قانون شکنی کی تحریکات کا مقابلہ کریں اور اس بارہ میں ہم لوگوں کے اعتراض سے ہرگز خائف نہ ہوں گے جس طرح کہ حکومت پر صحیح نکتہ چینی کرنے سے بھی ہم خائف نہ ہوں گے اِنْشَاءَ اللہ۔ہمارا سارا زور مسلمانوں کو منظم کرنے پر خرچ ہو گا۔ہمارے نزدیک مسلمانوں کو اس قدر نقصان ان کے دشمنوں کی طرف سے نہیں پہنچ رہا جس قدر کہ اپنے اندر تنظیم نہ ہونے کے سبب سے۔پس ہماری کوشش یہ ہوگی کہ مسلمانوں کی تنظیم کو مکمل کیا جائے تا کہ بغیر شورش اور فساد کا راہ اختیار کرنے کے وہ حکومت پر زور ڈال سکیں۔جیسا کہ ہم لکھ آئے ہیں کوئی قوم بغیر مذہب اور اخلاق کے ترقی نہیں کر سکتی پس اصلاح بد رسومات کے دور کرنے ، مذہب سے نفرت کے جذبہ کو محبت کے جذبہ سے بدلنے اور تمدنی اصلاح کے ہر شعبہ کو مضبوط کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کرے گا۔یہ کام اہم ہے ایک ملک کی سب ضرورتوں کا اجارہ دار بننے کا دعوی معمولی دعوی نہیں لیکن ہم اللہ تعالیٰ سے امید کرتے ہیں کہ وہ اس کام میں ہماری مدد کرے گا اور اس سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہماری ہمتوں میں برکت دے اور ہماری نیتوں کو درست رکھے۔ہم ان اہلِ کشمیر سے بھی استدعا کرتے ہیں جو ان مقاصد سے دلچسپی رکھتے ہیں کہ وہ اس کام میں ہماری مدد کریں۔صحیح اور ضروری خبروں سے ہمیں مطلع کرتے رہیں اور اصلاح کی آواز کو ہر فرد بشر تک پہنچانے کی کوشش کریں تا کہ اس میں روز بروز طاقت پیدا ہوتی جائے اور وہ قلیل ترین عرصہ میں ملک کی اصلاح کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ہم حکومت سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ ملک میں امن کے قیام کی غرض سے ان کچی