انوارالعلوم (جلد 13) — Page 325
325 انوار العلوم جلد ۱۳ تحقیق حق کا صحیح طریق ہونے والا تھا تو اسی رات ایک خواب دیکھا کہ آسمان پر بہت سے بادل ظاہر ہورہے ہیں اور کوئی آواز دے رہا ہے کہ دیکھو آسمان سے ایک ہاتھ ظاہر ہو رہا ہے۔میں نے دیکھا کہ یکے بعد دیگرے سفید سفید بادلوں کے ٹکڑے اُفق پر ظاہر ہوتے ہیں اور پھر پھٹ جاتے ہیں پھٹتے وقت ان میں سے ایک سفید نورانی ہاتھ ظاہر ہوتا ہے اور اس طرح انگلیوں کو حرکت دیتا ہے جیسے کہ بات کرتے وقت بعض لوگ اشارہ کرتے ہیں۔بیداری کے بعد میرا خیال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس مصرع کی طرف گیا کہ:۔ہاتھ ہے تیری طرف ہر گیسوئے خمدار کا اور میں سمجھا کہ اسلام کی عظمت کے اظہار کیلئے خدا کا کوئی نشان ظاہر ہوگا۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جماعت احمدیہ میں الہام کا اجراء کے بعد آپ کی جماعت میں الہامی کلام کا اجراء صاف بتا رہا ہے کہ حضرت مرزا صاحب کو کوئی دماغی نقص نہ تھا بلکہ آپ حقیقتا اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھے اور اس کے مقرب بندے تھے۔اب میں دلیل کے اس تیسرے حصہ کو لیتا ہوں کہ مِنْ قَبْلِهِ كِتَابُ مُوسَى رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق پہلی کتب میں سینکڑوں پیشگوئیاں موجود ہیں۔اگر میں انہیں بیان کرنے لگوں تو یہ لیکچر بہت لمبا ہو جائے گا اور ان میں یہاں تک تفاصیل موجود ہیں کہ جنگ بدر کا پورا پورا نقشہ بیان کیا گیا ہے۔جنگ کہاں اور کس طرح ہوگی۔رئیس الکفا ر یعنی ابو جہل کی موت کہاں اور کس طرح واقع ہوگی۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے تفصیلی واقعات بیان کئے گئے ہیں اور یہی بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق بھی موجود ہے۔احادیث میں آپ کے زمانہ کی صاف علامتیں بتائی گئی ہیں کہ عورتوں کی کثرت ہو جائے گی اور مرد کم ہوں گے، پھر عورتوں میں عریانی زیادہ ہوگی وہ تجارتی کاروبار میں شریک ہوں گی۔اب دیکھ لو یہ ساری باتیں اس وقت پوری ہو رہی ہیں۔آخری زمانہ کا موعود مصلح میں تفاصیل تو اس وقت بیان نہیں کر سکتا کیونکہ پہلے ہی مضمون بہت لمبا ہو چکا ہے اور تھوڑا تھوڑا بھی بیان کروں تو مضمون کی عظمت جاتی رہتی ہے اس لئے میں نے اشارتاً ان کا ذکر کر دیا ہے۔ہاں اختصار کے ساتھ ایک اور بات کہہ دینا چاہتا ہوں۔سب مذاہب میں یہ وعدہ موجود تھا کہ آخری