انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 313 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 313

انوار العلوم جلد ۱۳ 313 تحقیق حق کا صحیح طریق نبوت صرف بنی اسرائیل میں چلی آتی ہے۔صرف چند انبیاء ہیں، مثلاً حضرت ایوب، حضرت ہوں حضرت صالح ، حضرت شعیب وغیرہ جو باہر سے آئے وگر نہ سوائے بنی اسرائیل کے کسی اور قوم میں کوئی نبی نہیں آیا۔حالانکہ سورۃ فاتحہ کے شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے اپنے کو رَبُّ الْعَلَمِينَ فرمایا ہے۔یعنی سارے جہانوں کا رب ہے اور اس کی دلیل کیا ہے کہ سورج، چانڈ پانی ہوا اور زندگی کے دوسرے سامان اس نے سب کیلئے یکساں طور پر پیدا کئے ہیں اور ظاہر ہے کہ ان سب سے بڑھ کر روحانی چیز ہو سکتی ہے اس لئے سوچنا چاہئے کہ جب خدا تعالیٰ نے جسمانی زندگی کے سامان پیدا کئے ہیں تو روحانی پانی سے کیوں محروم رکھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے بعد تو بے شک کوئی شخص آپ پر ایمان لائے بغیر نجات نہیں پاسکتا مگر آپ سے پہلے جو انبیاء مبعوث ہوئے انہیں تو جو لوگ ماننا چاہتے تھے ان کو بھی وہ اپنی جماعت میں شامل نہیں کرتے تھے۔حضرت مسیح علیہ السلام نے بھی کہا ہے اپنے موتی سوروں کے آگے مت ڈالو۔۴۵ جس کا مطلب یہ ہے کہ دوسروں تک میری لائی ہوئی ہدایت کو نہ پہنچاؤ۔کیونکہ وہ صرف بنی اسرائیل کیلئے ہی تھے اور ظاہر ہے کہ جب اپنے ملک میں رہنے والی دوسری قوم کے متعلق وہ یہ کہتے ہیں کہ میری ہدایت سے اس کا تعلق نہیں، تو چین و جاپان کا کوئی شخص اگر ان کے پاس چلا جاتا تو وہ اسے سؤروں سے بھی بدتر بتاتے۔ہندوؤں میں سمندر کے سفر کو بے دینی سے تعبیر کیا جاتا تھا اس لئے ان کا مذہب اہلِ عرب کو کیا فائدہ دے سکتا تھا۔پس ضروری تھا کہ سب اقوام اور سب ممالک کے علیحدہ علیحدہ نبی آتے۔عقلِ سلیم اس بات کو تسلیم نہیں کرتی کہ اللہ تعالیٰ نے جسمانی زندگی کے سامان تو سب کیلئے یکساں پیدا کئے ہوں مگر روحانی زندگی کے سامان کو کسی قوم سے مخصوص رکھا ہو۔حضرت مرزا صاحب نے آکر بتایا کہ قرآن شریف میں صاف طور پر آیا ہے کہ وَاِنْ من أُمَّةٍ إِلَّا خَلَافِيْهَا نَذِيرٌ ٤٦ اور آپ نے اعلان کیا کہ رام کرشن زرتشت، کنفیوشس و غیره سب اللہ تعالیٰ کے رسول تھے جو اپنی اپنی قوموں کی طرف ہدایت لیکر آئے تا دنیا کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کیلئے تیار کریں۔باوجود یکہ یہ بات قرآن کریم میں صاف طور پر موجود ہے مگر پھر بھی مسلمانوں کیلئے یہ اچنبھا خیال تھا اور آپ پر کفر کے جو فتوے لگائے گئے ان میں ایک وجہ تکفیر یہ بیان کی گئی کہ یہ شخص کا فروں کو نبی قرار دیتا ہے۔غور کر وقرآن کریم سے کس قدر بیگانگی ہے۔اگر وہ لوگ نبی نہ تھے تو بتاؤ ان اقوام کے لئے کون نبی تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی ہدایت کیلئے کیا سامان مہیا کئے تھے۔خدا تعالیٰ کے متعلق ایک غلطی تھی جسے حضرت مرزا صاحب