انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 229 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 229

۲۲۹ انوار العلوم جلد ۱۳ اہم اور ضروری امور دوم : ہر مذہب وملت کے لوگوں کو تبلیغ کی جائے۔ہم کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کرشن تھے بابا نانک کی اصل حقیقت ظاہر کرنے والے تھے مگر ہم ہندوؤں اور سکھوں میں تبلیغ نہیں کرتے۔سال میں ایک دن تو غیر مسلموں میں تبلیغ کرنے کے لئے مقرر ہے مگر عام تبلیغ بھی ان لوگوں میں ہونی چاہیئے۔سوم: صبر اور بُردباری سے کام لینا چاہیئے۔گالیاں سن کے دعا دیتا ہوں ان لوگوں کو رحم ہے جوش میں اور غیظ گھٹایا ہم نے کو ہر وقت مد نظر رکھنا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کی برکتیں صبر اور بُردباری سے حاصل ہوتی ہیں زور سے نہیں۔رسول کریم علیہ کی مجلس میں ایک شخص بیٹھا ہوا تھا۔ایک دوسرا شخص آیا اور اُس کی بد گوئی کرنے لگا وہ چُپ بیٹھا رہا اور بدگوئی کرنے والا بڑھتا گیا۔آخر اُس نے کہا میں اب تک چُپ بیٹھا ہوں اور تو بڑھتا جاتا ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔جب تک تو چُپ تھا فرشتے اور تو ﷺ تیری طرف سے جواب دے رہے تھے اب کہ تو بول پڑا فر شتے خاموش ہو گئے ہیں۔پس صبر سے کام لینا چاہیئے اور اس حد تک کام لینا چاہیئے کہ لوگوں کی نگاہوں میں تم نئے انسان سمجھے جاؤ۔چہارم : نیک نمونہ تبلیغ کے لئے نہایت ضروری ہے اس کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا۔مجھے یاد ہے اور اس سے مجھے ہمیشہ ہی لطف آیا کرتا ہے۔میر حامد شاہ صاحب بڑے مخلص تھے ان کے ایک لڑکے سے ایک آدمی مارا گیا۔وہ لڑکا احمدی نہیں اس کی نیت قتل کرنے کی نہ تھی معمولی لڑائی جھگڑے میں ایسی چوٹ لگ گئی کہ چوٹ کھانے والا مر گیا۔میر صاحب ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سپر نٹنڈنٹ تھے اُس نے اِن سے واقعہ پوچھا۔انہوں نے اسے بھی کہہ دیا کہ میں نے سنا ہے میرے بیٹے سے قتل ہو گیا اور اپنے لڑکے کو بھی تاکید کی کہ جو سچ سچ بات ہے وہ کہہ دینا اور گھر کے بعض لوگ جنہوں نے انہیں اس امر میں دخل نہ دینے کا مشورہ دیا، اُن سے سخت ناراض ہوئے اور کہا کہ اگر صداقت کو چھوڑا گیا تو میں یہ گھر چھوڑ دوں گا۔آخر مقدمہ چلا۔جس مجسٹریٹ کے پاس وہ مقدمہ گیا وہ خود کھلاڑی تھا اور چونکہ میر صاحب کا یہ لڑکا کرکٹ کا اچھا کھلاڑی تھا وہ اس کا ذاتی واقف تھا۔اللہ تعالیٰ نے اُس کے دل میں اس کی ہمدردی پیدا کر دی اور بعض قانونی نقصوں کی بناء پر اُس نے اس بچہ کو بالکل بری کر دیا۔اس طرح میر صاحب نے اپنی صداقت کا نمونہ بھی