انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 214 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 214

انوار العلوم جلد ۱۳ ۲۱۴ اہم اور ضروری امور وہ ہماری مدد کرے گا اور ضرور کرے گا۔اس نے محض اپنے فضل و کرم سے ہماری کامیابی کے سامان پیدا کر دیئے ہیں ان سامانوں سے فائدہ اُٹھانا ہمارا کام ہے۔دیکھو اگر کوئی میزبان مہمان کے لئے عمدہ بستر بچھا دے اور اس پر لحاف رکھ دئے تو یہ سمجھا جائے گا کہ اُس نے میز بانی کا سامان مہیا کر دیا۔یہ نہیں امید کی جائے گی کہ میزبان مہمان کو چار پائی پر لٹا کر اس پر لحاف بھی ڈال جائے یا اگر حسب استطاعت عمدہ کھانا پکوا کر اعزاز کے ساتھ مہمان کے آگے رکھ دیا تو یہ نہیں کہا جائے گا کہ میزبان کو مہمان کے منہ میں تھے بھی خود ڈالنے چاہئیں۔یہ مہمان پر چھوڑ دیا جائے گا کہ وہ خود تھے اپنے منہ میں ڈالے۔اسی طرح خدا تعالیٰ نے ہماری کامیابی کے سامان مہیا کر دیئے ہیں اب اگر ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہیں اور کہیں اللہ میاں ! آئیے اور آپ ہی سب کچھ کر کے ہمیں کامیاب بناد یجئے تو اس طرح کا میابی حاصل نہیں ہوسکتی۔یہ تو وہی بات ہو گی جو کہا جاتا ہے کہ کوئی شخص نہایت ضروری کام کے لئے کہیں جا ر ہا تھا۔راستہ کے ایک طرف پڑے ہوئے ایک آدمی نے اُسے آواز دی کہ ذرا ادھر آنا بڑا ضروری کام ہے۔جب وہ پاس گیا تو بلانے والے نے کہا: میری چھاتی پر بیر پڑا ہے' اسے اُٹھا کر میرے منہ میں ڈال دو۔یہ سن کر اُس شخص کو غصہ آیا کہ اس بات کے لئے اس نے مجھے ضروری سفر پر جاتے ہوئے کیوں بلایا اور اُ سے بُرا بھلا کہنے لگا۔تو ایک دوسرے نے جو پاس ہی پڑا تھا اُسے کہا اس پر ناراض کیا ہوتے ہو یہ ایسا ہی سُست ہے کہ کچھ بھی نہیں کرتا حتی کہ ساری رات گتا میرا منہ چاھتار ہا مگر یہ بہش تک نہ کر سکا۔اگر ہم بھی اللہ تعالیٰ سے اسی طرح کام کرانا چاہیں تو وہ یہ کام نہیں کرے گا۔اُس نے ہمیں کامیابی حاصل کرنے کے سامان دے دیئے ہیں۔ہاتھ پاؤں کان ناک آنکھیں اور دوسرے اعضاء اُس نے عطا کئے، مختلف قسم کی طاقتیں دیں، ہمارے لئے دلائل اور براہین مہیا کئے نشانات اُتارے، مختلف قسم کی ایجادیں ہمارے لئے کرائیں، ہماری ہمتوں اور طاقتوں سے بڑھ کر ہمیں اموال دیئے اب بھی اگر ہم سستی کریں اور یہ سمجھیں کہ اللہ تعالیٰ آ کر ہمارے ہاتھ پاؤں ہلانے کے بغیر ہی ہمیں کامیاب کر دے گا تو یہ غلط ہے۔اللہ تعالیٰ اُسی وقت آتا ہے جب اسباب کام نہیں دے سکتے اس کے لئے ضروری ہے کہ دشمن اُٹھے اور ہمارے کاغذ پھاڑ دے ہماری قلمیں تو ڑ دئے ہماری سیاہی گرا دے تا آسمان سے ہمارے لئے کاغذ اترے آسمان سے ہمارے لئے قلم و دوات اُترے اور آسمان سے ہمارے لئے سیاہی نازل ہو۔پس اگر دوست چاہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی نصرت کے تازہ نشانات انہیں دیکھنے میں آئیں، خدا تعالیٰ کی تازہ وحی