انوارالعلوم (جلد 13) — Page 144
انوار العلوم جلد ۱۳ ۱۴۴ رحمة للعالمين نے سورج کو بھی پیدا کیا ہے اور چاند کو بھی اور ستاروں کو بھی اور یہ سب اس کے ایک ادنیٰ اشارے کے تابع ہیں اور خادم ہیں۔یاد رکھو کہ وہی پیدا کرتا اور اسی کا حکم چلتا ہے۔وہ آواز کیسی موٹرکیسی موہ لینے والی تھی۔زمین کی حالت یوں معلوم ہوئی جیسے کسی پر تشعر یرہ کے آجاتا ہے۔انسان یوں معلوم ہوا جیسے سوتے ہوئے جاگ پڑتے ہیں، ندامت، شرمندگی اور حیا کے ساتھ ٹمٹماتے ہوئے چہروں کے ساتھ لوگ اُٹھے اور اپنے پیدا کرنے والے کے آگے جھک گئے۔آسمان پھر خوبصورت نظر آنے لگا ازلی ابدی معشوق نے پھر سورج، چاند اور ستاروں کی جھلملیوں میں سے دنیا کو جھانکنا شروع کیا، پھر دنیا کا ذرہ ذرہ جلال الہی کا مظہر بن گیا ہیئت دانوں کے سب استدلال اور سب دلیلیں حقیر نظر آنے لگیں، صاحب دل بول اُٹھے، تم اپنی گیسوں اور دھاتوں کے نظریوں کو اپنے گھر لے جاؤ تم چھلکے کو تو دیکھتے ہوؤ مغز پر نگہ نہیں ڈالتے۔تم ان دھاتوں کے طوماروں اور گیسوں کے مجموعوں کے پیچھے نہیں دیکھتے کس کا حسن چمک رہا ہے؟ کس کا ہاتھ کام کر رہا ہے؟ میں نے دیکھا چاند کی وہ بے نور مٹی بھی جسے ہیئت دان کہتے ہیں کہ ہزاروں سال کے تغیرات کے ماتحت مُردہ ہو چکی ہے خوشی سے چمک رہی تھی۔اسے اس سے کیا کہ وہ سرد ہے یا گرم نیم مردہ ہے یا زندہ اس کا ذرہ ذرہ تو اس خوشی سے دمک رہا تھا کہ وہ اب سے آيَةٌ مِّنُ التِ اللهِ کہلائے گا۔کسی چیز نے میرے دل میں ایک چٹکی لی اور میں نے ایک آہ بھری۔پھر میں نے کہا یہ آواز توان اجرام فلکی کیلئے ایک رحمت ثابت ہوئی۔پھر میری نظر اور بھی بلند ہوئی اور میں نے عالم خیال میں اوپر فرشتوں کیلئے رحمت آسمانوں پر ایک مخلوق دیکھی جو نہایت خوبصورت اور نہایت پاکیزہ تھی۔ان کے چہرے میں نے عالم کشف اور رویا میں دیکھے ہوئے تھے۔میں نے عالم خیال میں بھی ان کی ویسی ہی شکل دیکھی اور مجھے نہایت بھولے بھالے وجو د نظر آئے لطیف اجسام کے جن کو صرف روحانی آنکھ دیکھ سکتی ہے پاکیزہ صورت اور پاکیزہ سیرت، محنتی اور کام کرنے والے۔ایسے کہ ان کو وقت کے آنے جانے کا کچھ علم ہی نہ ہوتا ان کا ہر لحظہ گویا آقا کی خدمت کیلئے رہن تھا وہ مشینیں تھیں جو مالک کے اشارہ پر چلتی ہیں مگر میں نے اپنی فکر کی آنکھ سے دیکھا کہ ان کے خوبصورت چہروں پر افسردگی کے آثار تھے۔ان کی تازگی میں بھی ایک جھلک پژمردگی کی تھی۔میں نے اس کے سبب کی تلاش کی مگر آسمان پر کوئی بات مجھے نظر نہ آئی جو اس کا موجب ہوتی۔ان کا آقا ان سے خوش تھا اور وہ اپنے آقا سے خوش۔پھر ان کی افسردگی کا کیا باعث تھا؟ میں نے پھر زمین پر