انوارالعلوم (جلد 13) — Page 139
انوار العلوم جلد ۱۳ ۱۳۹ آہ ! نادر شاہ کہاں گیا کوئی حصہ نہیں ملا۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت یوسف کی قوم نے بھی ایسا ہی خیال ظاہر کیا تھا۔پس خدا تعالیٰ کے صریح نشانات دیکھ کر ان وسوسوں میں نہ پڑو کہ لَيْسَ الْخَبَرُ كَالْمُعَايَنَةِ جب صداقت مسیح موعود علیہ السلام کثرت معجزات سے روز روشن کی طرح ثابت ہو چکی تو محض وسوسوں اور شبہات پر کیوں ایمان کی ساعت کو پیچھے ڈالتے ہو کہ ایمان کی ایک ساعت کفر کی زندگی سے زیادہ قیمتی۔↓ اپنے پیدا کرنے والے کی آواز کو پہچانو اسے تلاشیان حق 1 خواہ تم کسی ملک کے ہومیں تم سے کہتا ہوں کہ خدا کا نور آ گیا۔پس آنکھیں بند نہ کرو اور غفلت کو ترک کر دو۔دیکھو ہما را خدا زندہ خدا ہے وہ جو کچھ پہلے کرتا تھا، اب بھی کرتا ہے اور تازہ بتازہ نشانات سے اسلام کی زندگی اور رسول کریم کی حیات سرمدی کو ثابت کرتا ہے۔تم کو کیا ہو گیا کہ تم اپنے پیدا کرنے والے کی آواز کو نہیں پہچانتے اور اپنے مالک کے جلوہ کو شناخت نہیں کر سکتے۔کیا دل مر گئے ہیں یا خدا تعالیٰ نے ہی کفر کی وجہ سے ان پر مُہر لگا دی ہے۔یاد رکھو! خدا کا نورمنہ کی پھونکوں سے نہیں بجھتا۔جس درخت کو اللہ تعالیٰ نے لگایا اُسے کون کاٹ سکتا ہے۔جو نام خدا نے لکھا اسے کون مٹا سکتا ہے۔جس قوم کو خدا نے بڑھانے کا فیصلہ کیا اُسے کون گھٹا سکتا ہے۔پس خالقِ ارض و سما کے ارادہ سے مت ٹکراؤ کہ سمندر کی لہر مضبوط پہاڑوں سے ٹکرا سکتی ہے لیکن انسان خواہ کس قدر ہی طاقتور ہو خدائے واحد کے ارادہ کی مخالفت نہیں کر سکتا۔مسیح موعود کی جماعت کی ترقی دیکھو! ہر دن جو چڑھتا ہے مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کو بڑھا رہا ہے۔باوجود سب لوگوں کی مخالفت کے یہ جماعت بڑھ رہی ہے۔پھر تم کیوں اس امر کو جو ہو کر رہنا ہے خوشی سے قبول نہیں کر لیتے اور اُس دن کی انتظار میں ہو جب خدا تعالی کی تلوار تمہاری گردنوں پر رکھی جائے۔یاد رکھو کہ ہمیشہ ہی خدا کے مامور ذلیل اور اُن کی جماعتیں حقیر سمجھی گئی ہیں، لیکن دنیا کی مخالفت نے اُن کا کچھ نہیں بگاڑا اور ذلیل ہی سب عزتوں کا سرچشمہ بنے اور وہ حقیر ہی سب بڑائیوں کے وارث ہوئے۔پس اُٹھو اور اپنی اور اپنی اولادوں کی جانوں پر رحم کرتے ہوئے حق کو قبول کرو کہ ایک ایک دن قیمتی اور ایک ایک ساعت انمول ہے۔تمہارا خدا تم کو اپنا قرب بخشنے