انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 138 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 138

۱۳۸ انوار العلوم جلد ۱۳ آہ ! نادر شاہ کہاں گیا کامیاب بھی ہو جائے گا اور پھر کامیابی کے بعد اس اس طرح اُس کی موت واقع ہوگی اور ملک کی حالت اس کے بعد اس اس طرح ہو گی۔بخدا یہ خالص غیب ہے جس کا بیان کرنا خدا تعالیٰ کے سوا کسی کے لئے ممکن نہیں۔پس خدا تعالیٰ کے نشانات سے انکار نہ کرو کہ یہ راہ نہایت خطرناک ہے۔اے بھائیو! جو خدا امان اللہ خان کو اُس کے تخت سے ایک بچہ سقہ کے ذریعہ سے نکلوا سکتا ہے اُس کے غیب سے آپ کیونکر اپنے آپ کو مامون سمجھ سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا کس قدر احسان ہے کہ اُس نے اسلام کو بچانے کے لئے آپ میں سے ہی ایک شخص کو مبعوث فرما دیا جس نے اس دہریت کے زمانہ میں اسلام کو تازہ معجزات کے ذریعہ سے پھر زندہ کر دیا ہے۔پس وہ جو تمہاری نجات کے لئے آیا ہے، اُس سے دُور مت بھا گو اور وہ جوتمہارا دوست ہے اُس سے دشمنی نہ کرو کہ خدا تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری اچھے پھل پیدا نہیں کرتی۔کب تک انتظار کرو گے دیکھو! سورج نصف النہار پر آ گیا ہے نشان پرنشان ظاہر ہو رہا ہے۔آسمان اور زمین پے در پے اور چلا چلا کر مسیح موعود کی صداقت کی شہادت دے رہے ہیں۔آخر تم کب تک انتظار کرتے رہو گے۔کیا تم جانتے ہو کہ موت کا وقت کب آئے گا۔پس کیوں خوف نہیں کرتے کہ کہیں انتظار ہی انتظار میں جان نہ نکل جائے۔سچ سچ کہو کہ اگر تم کو خدا تعالیٰ کی ہستی پر یقین ہے تو مرنے کے بعد تم نے اس کے لئے کیا جواب سوچ رکھا ہے؟ آہ ! تم میں سے کئی ہیں جو کہتے ہیں کہ کیا خدا نے ہندوستان میں ظاہر ہونا تھا اور وہ نہیں جانتے کہ جب خدا عراق میں ابراہیم پر ظاہر ہوا تھا تو اُس وقت بھی لوگوں نے یہی کہا تھا کہ کیا خدا تعالیٰ نے عراق میں ہی ظاہر ہونا ہے اور جب وہ سینا میں موسیٰ پر ظاہر ہوا تھا تو اُس وقت بھی لوگوں نے یہی کہا تھا کہ خدا نے بنی اسرائیل میں ہی ظاہر ہونا ہے۔اور جب وہ مسیح علیہ السلام پر نازل ہوا تھا تو اُس وقت بھی لوگوں کو یہی طبہ ہوا تھا کہ کیا وہ ناصرہ جیسی بستی میں ہی ظاہر ہوسکتا تھا۔اور پھر وہ جب عرب میں سَیدُ وُلدِادَمَ پر ظاہر ہوا تو قرآن کو کھول کر پڑھو اُس وقت کے یہود نے بھی اس پر تعجب کیا تھا کہ کیا اس نے عرب میں ہی ظاہر ہونا تھا۔بلکہ یہود تو یہودخود اہلِ عرب نے کہا تھا کہ کیوں ہمارے بڑے شہروں میں سے کسی بڑے آدمی پر خدا ظاہر نہ ہوا ؟ پس یہ وسوسہ نیا نہیں اور نہ یہ وسوسہ نیا ہے کہ خدا کا کلام پیچھے رہ گیا ہے اس زمانہ کے لوگوں کو اس سے