انوارالعلوم (جلد 13) — Page 132
۱۳۲ انوار العلوم جلد ۱۳ آہ ! نادر شاہ کہاں گیا آہ! نادر شاہ کہاں گیا۔جس خدا نے نادر خان کا نام نادرشاہ رکھا تھا اُسی نے نادر خان اور اُن کے امراء کے دل میں یہ تحریک کی کہ گوشاہ کا لفظ نام کے پہلے بھی استعمال ہو سکتا ہے، گو امان اللہ خان نے باوجود شاہ ہو جانے کے اپنے نام کو امان اللہ شاہ کے نام سے مشہور نہیں کیا، گو خان کا لفظ شاہی کے منافی نہیں، لیکن پھر بھی نادر خان کو آئندہ نادر شاہ کہا جائے تا کہ نادر خان پیشگوئی کے مطابق نہ صرف شاہی کا عہدہ پائیں بلکہ ان کا نام بھی نادرشاہ ہو جائے۔بعض جاہل لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ نادر خان کو الہام میں نادرشاہ کیوں کہا گیا ہے لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ نادر خان کا نام تمام دنیا میں نادر شاہ ہی پڑ گیا ہے۔حتی کہ خود وہ لوگ جو احمد یہ سلسلہ کے مخالف ہیں اور نادر خاں کو نادر شاہ کہنے پر معترض ہیں، خود اپنے اخبار میں بار ہا نادرشاہ لکھ چکے ہیں جیسا کہ مولوی ثناء اللہ صاحب۔اسی طرح تمام انگریزی اخبارات ان کو نادر شاہ لکھتے ہیں، خود افغانستان کے لوگ انہیں نادر شاہ کہتے اور پکارتے ہیں، حکومت بھی اسی امر کو پسند کرتی ہے کہ انہیں نادر شاہ کہا جائے۔چنانچہ روزانہ اخبار سیاست کے ۱۱۔دسمبر ۱۹۲۹ء کے پرچہ میں لکھا ہے کہ سردار شاہ ولی خان صاحب نے مالک اخبار سیاست کے ساتھ گفتگو کے دوران میں فرمایا کہ:۔ہندوستان میں لوگ اعلیٰ حضرت کا نام غلط لکھتے ہیں۔جس روز انہوں نے اعلانِ مملکت کیا، اُس روز وہ خان کی جگہ شاہ ہو گئے اب اُن کا نام نادرشاہ شاہ افغانستان ہے۔اس شہادت سے ثابت ہے کہ نادر خان کا نام ہی نادر شاہ رکھ دیا گیا تھا اور شاہ کا لفظ نام کا جز و قرار پا گیا تھا کیونکہ سردار شاہ ولی خان صاحب فرماتے ہیں کہ اب ان کا نام نادرشاہ شاہ افغانستان ہے۔شاہ کا لفظ دوسری دفعہ دُہرا کر انہوں نے بتایا ہے کہ پہلا شاہ اُن کے نام کا مجزو ہے۔پس خدا تعالیٰ نے اپنے کلام کو پورا کرنے کے لئے اُن کے نام کو کلی طور پر بدل دیا اور اُن کا نام ہی نادرشاہ رکھ دیا گیا۔اے حق کے طالبو! یہ تغیر معمولی نہیں، بلکہ نادرشاہ کے برسر حکومت آنے پر بھی اس تغیر کو ناممکن قرار دیا جا تا تھا۔چنانچہ سلسلہ احمدیہ کے اھد ترین دشمن اخبار اہلحدیث میں بھی لکھا گیا۔کیا افغانستان میں نادرشاہ بولا جاتا ہے؟ کیا افغانستان کی اصطلاح میں بادشاہ کو شاہ کے لقب سے کبھی یاد کیا گیا؟ کیا کبھی عبد الرحمن شاہ یا حبیب اللہ شاہ یا