انوارالعلوم (جلد 13) — Page 12
انوار العلوم جلد ۳ ۱۲ اللہ تعالٰی کے راستہ میں تکالیف لے لیتے ہمیں چین نہیں آتا۔ایک زمیندار چھ مہینے یا سال کی معمولی محنت کے بعد شکر تیار کرتا ہے اور ہتھیلی پر رکھے ہوئے ہر ایک سے یہ کہتا پھرتا ہے کہ کیسی اچھی ہے مگر آہ ! ہمیں سب سے زیادہ پیاری نعمت ہمارا خالق و مالک ملا مگر ہم اُسے دنیا کے سامنے پیش نہیں کرتے۔اگر ہمارا عشق کا مل ہو تو ہم تو بیٹھ ہی نہ سکیں اور اُس وقت تک قرار نہ لیں جب تک تمام دنیا اُس کی عاشق نہ بن جائے۔حضرت سلیمان کی وہ پیشگوئی جو میں نے جلسہ سالانہ پر بیان کی تھی کتنی عشق سے لبریز ہے۔کہتے ہیں۔”اے یروشلم کی بیٹیوا یہ میرا پیارا یہ میرا جانی ہے“۔یہی عاشق کی علامت ہوتی ہے وہ جاتا ہے اور دم نہیں لیتا جب تک سب کو اُس کا دیوانہ نہ بنادے۔پس نکلو نہ اس نیت سے کہ تم نے لوگوں کے سامنے وفات مسیح یا صداقتِ مسیح موعود کا مسئلہ پیش کرنا ہے بلکہ اس لئے کہ اپنے محبوب کیلئے تم نے اور عاشق تلاش کرنے ہیں ورنہ جب تک فلسفیانہ خیالات کا تم پر غلبہ رہے گا تمہیں کامیابی نہیں ہوگی۔فلسفیانہ دلائل صرف گفر تک کیلئے ہیں۔ایمان کے اندر سوز اور عشق کی ضرورت ہوتی ہے جیسے بچپن میں بچے کیلئے چوسنی کی ضرورت ہوتی ہے مگر بڑے کیلئے نہیں۔جن بچوں کی مائیں ولادت کے بعد مر جاتی ہیں یا بیمار ہو جاتی ہیں اُن کے لئے چوسنیوں کی ضرورت ہوا کرتی ہے یا پُرانے زمانہ میں لوٹیاں ہوا کرتی تھیں۔لوٹی بے شک ضروری ہے اور ہم اسے دنیا سے مٹا نہیں سکتے مگر بچے کیلئے نہ کہ بڑے کیلئے بھی۔جب تک کہ ہم بچے تھے ہمیں لوٹی کی ضرورت تھی، دلائل کی احتیاج تھی مگر اب ہم بڑے ہو گئے ہمارے دانت نکل آئے اور اب ہم براہِ راست روٹی کھانا چاہتے ہیں۔پس اس طرز پر کام کرو گے تو تمہیں کامیابی ہوگی ورنہ اگر یہ حالت نہ ہو تو انسان کو جو تکالیف پہنچیں وہ بھی بُری لگتی ہیں اور کا میابی کا ملنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ہم نے تو نہ کبھی دلیلیں سوچیں اور نہ کبھی غور کیا جب ضرورت ہوتی ہے خدا آپ ہی سمجھا دیتا ہے۔ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ خدا کی محبت ہے۔سوخدا کی محبت ہر وقت ہمارے پاس رہتی ہے اگر وہ نہ ہو تو کچھ بھی نہیں۔پس عشق کو بڑھاؤ ، دل میں سوز اور درد پیدا کرو یہی میری پہلی نصیحت ہے یہی میری درمیانی نصیحت ہے اور یہی میری آخری نصیحت ہے۔جب تک یہ محبت رہے گی اُس وقت تک سوز قائم رہے گا اور جب تک سوز رہے گا اُس وقت تک زندگی قائم رہے گی جب یہ چیز نکل جائے گی تو پھر لوگوں کیلئے دلیلیں رہ جائیں گی اور تمہارے لئے یہ بھی نہ ہونگی۔تمہیں جو چیز کا میاب کر سکتی ہے وہ