انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 480 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 480

انوار العلوم جلد ۱۳ 480 عین موقعہ پر ایسی نکل آئیں گی جن کی بناء پر مباہلہ سے انکار کیا جا سکے گا۔ہاں اس بہانہ سے قادیان میں کا نفرنس کا موقعہ مل جائے گا۔تاریخ مباہلہ کے متعلق اس قدر عرصہ پہلے اعلان کرنے سے غرض یہ تھی کہ اگر وہ میری شرط مانتے کہ شرطیں طے ہونے کے بعد تاریخ مقرر کی جائے اور پندرہ دن کی مہلت دی جائے تو اس صورت میں اس عرصہ میں انہیں اپنا انتظام کرنا اور ہنگامہ کے لئے لوگوں کو جمع کرنا مشکل ہوتا۔اب انہوں نے قریباً ڈیڑھ ماہ پہلے آپ ہی تاریخ مقرر کر دی تا کہ اس عرصہ میں لوگوں کو آمادہ کر کے کانفرنس کی تیاری کر لیں۔یہ باتیں جو میں نے بیان کی ہیں ان کے مندرجہ ذیل ثبوت ہیں:۔(۱) احرار اپنی تمام تقریروں میں لوگوں کو ۳۳۔نومبر کے دن قادیان پہنچنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔اور عام تحریک کی جا رہی ہے کہ لوگ اس دن ہزاروں کی تعداد میں قادیان پہنچیں۔(۲) اس خیال سے کہ شائد بہت سے لوگ مباہلہ کے نام سے قادیان جانے کے لئے تیار نہ ہوں گے۔اس امر کی بنیاد رکھی جارہی ہے کہ ایک جماعت ایسی ہو گی جو صرف مباہلہ کو دیکھنے آئے گی۔چنانچہ مسٹر مظہر علی صاحب اظہر اپنے جواب لکھتے ہیں کہ:۔جائے۔در مجلس مباہلہ کا انتظام جس طرح مرزا محمود فرما ئیں، ہمیں منظور ہو گا۔فقط یہ احتیاط چاہیئے کہ مباہلین کو دیکھنے والے لوگوں کی راہ میں روکاوٹ نہ ڈالی ( مجاہد ۵۔نومبر صفحه ۵) اس عبارت سے اور احرار کی تقریروں سے جو وہ باہر کر رہے ہیں۔صاف ظاہر ہے کہ پبلک کے کچھ حصہ کو یہ کہہ کر قادیان آنے کی تحریک کی جارہی ہے کہ وہاں چل کر مباہلہ دیکھنا۔تا کہ مباہلہ کی آڑ میں ایک بڑا اجتماع کر کے ممنوعہ کا نفرنس کی جا سکے۔بلکہ نظارہ بینوں کے لئے روک نہ ہونے کے مطالبہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت فساد کرنے کی صورت میں بھی مد نظر ہے۔(۳) قادیان کے اردگرد کے دیہات میں احرار کی طرف سے لوگ جا کر لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ ۳۔نومبر کو مباہلہ بھی ہوگا۔اس دن لوگ مباہلہ دیکھنے کے لئے جمع ہوں۔اس دیدار نمائی کی تحریک کے اس کے سوا کیا معنی ہو سکتے ہیں کہ لوگ جمع ہو جائیں اور کانفرنس کی جا