انوارالعلوم (جلد 13) — Page 327
انوار العلوم جلد ۱۳ 327 تحقیق حق کا صحیح طریق کی عزت قائم کرنے کے لئے حضرت عیسی یا کسی اور کی بہتک ہوتی ہو تو ہمیں ہرگز اس کی پر واہ نہیں ہوگی۔بے شک آپ لوگ ہمیں سنگسار کریں یا قتل کریں آپ کی دھمکیاں اور ظلم ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کے دوبارہ قائم کرنے سے نہیں روک سکتے۔سامعین کا شکریہ اس کے بعد میں ان تمام دوستوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جو تقریر سننے کیلئے آئے اور دعا کرتا ہوں کہ ہر ایک کو اللہ تعالیٰ سچے رستہ پر چلنے قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہمارے اختلافات کو دور کر کے ہندؤ عیسائی، سکھ غرضیکہ سب کو ہدایت دے کر دین واحد پر جمع کر دے تا وہ سب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو کر ایک ہو جائیں۔اے میرے قادر وتوا نا خدا! میں تیرے حضور به درخواست کرتا ہوں کہ کوئی عیسائی ہو یا ہند و وسکھ سب تیرے بندے ہیں۔پس اپنے بندوں کو گمراہ ہونے سے بچالے۔تیری رحمت ہر چیز سے وسیع ہے۔دوزخ کے دروازے بند کر کے جنت کے دروازے کھول دے۔اللَّهُمَّ امِينَ (مطبوعہ ۳۰ ستمبر ۱۹۳۴ء قادیان) ↓ المؤمن: ۲۹ A سیرت ابن ہشام الجزء الثانی صفحه ۹۲ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ ال عمران: ۱۴۵ بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم باب لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذَا خَلِيلًا سیرت ابن ہشام الجزء الثالث صفحه ۱۰۰ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۱۳۹۷ حاشیہ مطبع محمد علی صبیح میدان الا زھر بمصر ۱۹۳۵ء آل عمران: ۱۶۵ بخاری کتاب ابواب التقصير باب الصلوة بمنى الفاتحة: ۶ تا ۷ ترندیى كتاب الايمان باب ماجاء في افتراق هذهِ الْأُمَّةِ ا النساء : ٧٠ ال آل عمران: ۱۹۴ ۱۲ الحديد: ۲۰ المائدة : ۲۱ هود: ۱۸ ها يونس : ۱۷