انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 497 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 497

۴۹۷ ندائے ایمان (نمبر۳) پھر یہ سمجھنے لگیں گے کہ مسلمانوں کے عقیدہ اور عمل میں کوئی خرابی ہی نہیں آئی- اور ایک طرف تو اپنی اصلاح سے غافل ہو جائیں گے اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کو ظالم سمجھنے لگیں گے کہ بغیر ہمارے قصور کے اس نے ہمیں آسمان سے اٹھا کر زمین پر پھینک دیا ہے- اور ان دونوں خیالات میں سے کوئی بھی غالب آ جائے وہ مسلمانوں کو ترقی سے محروم کر دے گا- پس اب بھی وقت ہے کہ اس دجالی تحریک کا مقابلہ کیا جائے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دشمنی میں اسلام کی جڑ پر تبر نہ رکھا جائے- ورنہ یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کے فضل کا انکار رنگ لائے بغیر نہیں رہے گا- وہ فرماتا ہے- لئن شکرتم لا زید نکم ولئن کفرتم ان عذابی لشدید ۷؎ اگر تم شکر کرو تو میں تم کو اور بھی بڑھاؤں گا اور اگر تم کفر کرو تو میرا عذاب بہت سخت ہے- واخردعوانا ان الحمد للہ رب العالمین- خاکسار مرزا محمود احمد- خلیفتہ المسیح الثانی امام جماعت احمدیہ- قادیان- ۱؎ابراھیم : ۲۵‘ ۲۶ ۲؎کنزالعمال جلد۱۴ صفحہ ۲۶۹ مطبوعہ حلب ۱۹۷۵ء ‏ ۳]؎ الجامع الصغیر جلد۱ صفحہ۵۴ مطبع خیریہ مصر ۱۳۰۴ھ ۴؎کنزالعمال جلد۱۱ صفحہ۱۸۱ مطبوعہ حلب ۱۹۷۴ء ۵؎ الجمعہ : ۳‘ ۴ ۷؎ الکوثر :۴ ۵؎ ابراہیم : ۸