انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 415 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 415

۴۱۵ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم فضائل القرآن (نمبر۴) تمام کتبِ الہامیہ میں سے صرف قرآن کریم کو ہی کلام اللہ ہونے کا شرف حاصل ہے قرآن کریم کی کتبِ سابقہ پر فضیلت کی آٹھویں دلیل ‏ فرمودہ ۲۸ دسمبر ۱۹۳۱ء برموقع جلسہ سالانہ قادیان دارالامان) تشہد و تعوّذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا-: جس مضمون کے متعلق میں نے اپنے خیالات کے اظہار کرنے کا کل اعلان کیا تھا- وہ وہی مضمون ہے جس کے متعلق پچھلے تین سال سے میں تقریر کر رہا ہوں- اور جو فضائل القرآن کا مضمون ہے- یعنی قرآن کریم کو وہ کون سی فضیلتیں حاصل ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف انسانی بلکہ آسمانی کتابوں پر بھی وہ فوقیت رکھتا ہے- حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہی مضمون براہین احمدیہ میں شروع کیا تھا اور فرمایا تھا کہ تین سو دلائل اس کے متعلق پیش کروں گا- میں نے اس کے متعلق غور کیا ہے اور اس غور کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ واقعہ میں وہ تین سو دلائل بیان کئے جا سکتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بتائے ہوئے علوم اور آپ کے لائے ہوئے نور سے مستفیض ہو کر براہین احمدیہ کی