انوارالعلوم (جلد 12) — Page 320
۳۲۰ استقلال کے ساتھ سیالکوٹ کی لجنہ نے کام کیا ہے وہ ہر ایک کے لئے نمونہ ہے- عورتوں کی تعلیم سے مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی خاص دلچسپی ہے- میں نے محض اس کی وجہ سے لوگوں کے اعتراضات بھی سنے ہیں اور اختلافی آراء بھی سنی ہیں لیکن پھر بھی میں پورے یقین کے ساتھ اس رائے پر قائم ہوں کہ عورتوں کی تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی- جب جماعت احمدیہ کا انتظام میرے ہاتھ میں آیا‘ اس وقت قادیان میں عورتوں کا صرف پرائمری سکول تھا- لیکن میں نے اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو قرآن کریم اور عربی کی تعلیم دی اور انہیں تحریک کی کہ مقامی عورتوں کو قرآن کریم کا ترجمہ اور حدیث وغیرہ پڑھائیں- میں نے اپنی ایک بیوی کو خصوصیت کے ساتھ اس کیلئے تیار کیا اور میرا خیال تھا کہ وہ اپنی تعلیمی ترقی کے ساتھ دوسری عورتوں کو بھی فائدہ پہنچائے گی لیکن خدا تعالیٰ کی مشیت تھی کہ میرے سفر ولایت سے واپسی پر وہ فوت ہو گئیں- اس پر میں نے سمجھا کہ صرف ایک عورت کو تیار کرنے سے کام نہیں چلے گا کیونکہ اس کے یہ معنی ہونگے کہ اگر وہ عورت فوت ہو جائے تو دوسری کو تیار کرنے کیلئے چھ سات سال کا مزید عرصہ درکار ہوگا اس لئے میں نے یہ انتظام کیا کہ طالبات چکوں کے پیچھے بیٹھ کر استادوں سے تعلیم حاصل کریں- اس پر قادیان میں بھی اور باہر بھی اعتراض ہوئے کہ یہ اچھی تعلیم ہے‘ عورتوں کو مرد پڑھاتے ہیں- لیکن میں نے اس کی کوئی پرواہ نہ کی کیونکہ ثابت ہے کہ رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ضرورت کے موقع پر مرد و عورت ایک دوسرے سے پڑھتے پڑھاتے رہے ہیں- خود حضرت عائشہ ؓ صحابیوں اور نو مسلموں کو رسول کریم ﷺ کے کلمات طیبات سکھاتی رہی ہیں-۳؎ اور ہماری عورتوں کی عزت رسول کریم ﷺ کی عورتوں کی عزت سے زیادہ نہیں ہو سکتی اور جو فعل ان کی عزت کے مطابق ہے‘ اس سے ہماری عزت میں کوئی فرق نہیں آ سکتا- پس میں نے اس سلسلہ کو جاری رکھا- یہاں تک کہ پچھلے سال عورتوں کی کافی تعداد نے مولوی کا امتحان پاس کر لیا- گویا وہ ڈگری حاصل کی جو عربی میں ایف- اے کے برابر ہے- اس کے ساتھ ہی میں نے پرائمری سکول کو مڈل تک پہنچا دیا- اور چونکہ عربی کا امتحان دینے کے بعد صرف انگریزی کا امتحان دے کر انٹرنس پاس کیا جا سکتا ہے اس لئے مولوی پاس عورتوں نے اور کچھ باقاعدہ سکول میں پڑھنے والیوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے انٹرنس بھی پاس کر لیا اور اس سال سے قادیان میں عورتوں کیلئے کالج بھی جاری ہو چکا ہے- امید ہے دو سال تک کئی عورتیں ایف- اے پاس کر لیں گی- اور میرا منشاء ہے کہ