انوارالعلوم (جلد 12) — Page 409
۴۰۹ اجازت دی جائے تا کہ وہ بھی شامل ہو سکے- اس پر غور کیا جا رہا ہے میرے نزدیک اس میں کوئی حرج نہیں- کوئی اور دوست بھی اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں نام بھیج دیں- جنوری سے انشاء اللہ یہ کام شروع ہو جائے گا- پہلے ڈیڑھ سال تک قرعہ نہیں ڈالا جائے گا تا کہ اس طرح جو رقم جمع ہو اس سے زمین خرید لی جائے- اس کے بعد ہر مہینے قرعہ ڈالا جائے گا اور جس کے نام نکلے گا اس سے یہ شرط ہوگی کہ روپیہ مکان بنانے پر ہی خرچ کیا جائے کسی اور ضرورت پر خرچ نہ کیا جائے- اقتصادی ترقی کی سکیم ایک اور سکیم اقتصادی ترقی کیلئے بنائی گئی تھی- مجلس شوریٰ کے موقع پر میں نے تحریک کی تھی- اس پر ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے تجویز کی تھی کہ ہوزری فیکٹری بنائی جائے جس کیلئے حصے فروخت کر کے سرمایہ جمع کیا جائے- اسے مجلس شوری نے پسند کیا تھا یہ اب بن گئی ہے اور رجسٹری کیلئے کاغذات گئے ہوئے ہیں- عنقریب اس کا کام شروع ہو جائے گا اس کے متعلق مجلس شوریٰ میں شامل ہونے والے دوستوں نے بشمولیت میرے یہ اقرار کیا تھا کہ جو چیزیں یہ فیکٹری بنائے گی اسی سے خریدیں گے- اس طرح اس کے گاہکوں کی تعداد مستقل پیدا ہو جائے گی- مگر شرط یہ ہو گی کہ مطلوبہ سائز کی اشیاء مہیا ہوں- یہ نہیں کہ چھوٹے سائز کی چیزیں ہوں یا چاہے جرابیں تین تین انچ لٹکتی رہیں گی تو بھی اسی کی پہنیں گے- اس کا جب اعلان ہو تو میں امید کرتا ہوں کہ جو دوست ایک یا زیادہ حصے لے سکتے ہیں وہ ضرور لیں گے- اس کے حصہ کی شرح دس روپے فی حصہ ہے اور ایک شخص دس بیس سو حصے خرید سکتا ہے- اس سکیم کے متعلق مفصل اطلاع بیت المال سے حاصل کی جائے- اس سے بھی قادیان کی ترقی ہو سکتی ہے- پس ماندگان کی امداد کی سکیم تیسری بڑھتی ہوئی ضرورت امداد باہمی کی ہے- ہماری جماعت کے کئی ایک لوگ فوت ہو جاتے ہیں- جن کے لواحقین کے پاس کچھ نہیں ہوتا- اس کے متعلق میں نے قواعد بنائے تھے اور قانونی لحاظ سے وکلاء نے پاس کر دیئے تھے- مجلس شوریٰ میں اس کے متعلق ایک کمیٹی بنائی گئی تھی اور نوجوان بہت جوش میں نظر آتے تھے اور کہتے تھے دو ہفتہ کے اندر اندر کام ختم کر دیں گے مگر نہ معلوم ان کا ہفتہ کتنے دنوں کا ہے- احباب دعا کریں کہ وہ جلد کام ختم کریں- یہ نہایت ضروری کام ہے اور جلد سے جلد شروع کرنا چاہئے- افسوس ہے کہ یہ کام ایسے دوستوں کے ہاتھوں میں