انوارالعلوم (جلد 12) — Page 177
۱۷۷ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم مہاراجہ بہادر کشمیر کے بیان پر اظہار اطمینان مہاراجہ بہادر کو مبارکباد قادیان ۱۳- نومبر- میں نے آج ہز ہائی نس مہاراجہ کشمیر کا اعلان بہت دلچسپی کے ساتھ مطالعہ کیا- اگرچہ مجھے پہلے ہی علم تھا کہ ایسا اعلان ہونے والا ہے لیکن پھر بھی میں اس کے مطالعہ سے بہت اثر پذیر ہوا ہوں- میں ہزہائینس کو ان کے صحیح فیصلہ اور ان کے وزیر اعظم کو دانشمندانہ مشورہ پر مبارکباد دیتا ہوں- انہوں نے ایک نہایت اہم مسئلہ کے تصفیہ کا دروازہ کھول دیا ہے- حکومت ہند اور گورنر پنجاب کا شکریہ میری رائے میں حکومت ہند اور ہز ایکسی لنسی گورنر پنجاب ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بدامنیوں کے اسباب کی تحقیقات کے لئے مسٹر مڈلٹن کو مقرر کیا ہے کیونکہ ان سے بہتر آدمی منتخب نہیں ہو سکتا تھا- ایک شدید نقص لیکن اس امر کا تذکرہ ضروری ہے کہ اس کمیشن کو دلال کمیشن کے تحقیق کردہ واقعات کے صرف بعد کے حالات کی تحقیقات کا اختیار دیا گیا ہے- یہ ایک شدید نقص ہے اس کی فوری تلافی ہونی چاہئے کیونکہ دلال کمیشن کا مسلمانوں نے مقاطعہ کر رکھا تھا اور دو غیر سرکاری مسلمان ارکان نے اس میں شرکت نہیں کی تھی اس لئے اس بات کا احتمال ہے کہ کہیں دلال کمیشن کی رپورٹ جس میں مسلمانوں کے ساتھ کوئی انصاف نہیں کیا گیا تھا‘ جدید کمیشن کی کارروائی پر اثر انداز نہ ہو جائے- گلینسی کمیشن میں ایک نقص گلینسی کمیشن کی ہیئت ترکیبی میں بھی ایک نقص ہے- اس میں ایک ایسا مسلم رکن شامل نہیں جو آئینی مسائل کا ماہر ہو- ایسے رکن کی شمولیت مسلمانوں کے لئے بہت زیادہ اطمینان کا موجب ہوگی- مبارک عزم اعلان میں سب سے نمایاں بات ریاست کے قوانین میں تبدیلی کر کے برطانوی ہند کے قوانین کے مطابق بنانے کا ارادہ اور تحریر و تقریر کی آزادی دینے کا مبارک عزم ہے- یہ ایک بہت بڑی پیش قدمی ہے اور مجھے اس پر بہت خوشی حاصل