انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 178 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 178

۱۷۸ ہوئی ہے کیونکہ سب سے پہلے میں نے اس بات کو پیش کیا تھا- نیکی ارادوں کو عملی جامہ پہنایا جائے خاتمہ پر مجھے یہ کہنا ہے کہ ہم اس فیصلہ پر کتنے بھی خوش ہوں لیکن ہمیں یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ ہم نے مقصد حاصل کر لیا ہے- صحیح راستہ کی طرف قدم اٹھایا گیا ہے- لیکن چونکہ تفصیلات کا ابھی تصفیہ ہونا ہے اس لئے ہم ابھی نہیں کہہ سکتے کہ کوئی حقیقی ترقی ہوگی یا نہیں- ہم امید کرتے ہیں کہ ہز ہائی نس مہاراجہ صاحب اپنے نیک ارادوں کو عملی جامہ پہنائیں گے اور کشمیر کے اچھے دن آ جائیں گے اور یہ ملک دوسری ریاستوں کے لئے مثال ثابت ہوگا- (پریذیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی) (الفضل ۱۷- نومبر ۱۹۳۱ء)