انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 109 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 109

۱۰۹ اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - ھوالناصر ریاست کشمیر و مُسلم نمائندگان کے درمیان شرائطِ صلح پرایک نظر حیرت اٹھائیس تاریخ کے اخبارات میں یہ خبر پڑھ کر مجھے سخت حیرت ہوئی کہ مسلمانان کشمیر اور ریاست میں باہم سمجھوتہ ہو گیا ہے- اس حیرت کی وجہ یہ نہ تھی کہ صلح کیوں ہو گئی؟ کیونکہ میں تو صلح دل سے چاہتا ہوں بلکہ اس وجہ سے کہ جو شرائط صلح کی بیان کی گئی تھیں‘ ان میں بعض بڑے بڑے نقائص تھے اور میں یہ امر تسلیم کرنے کو تیار نہ تھا کہ مسلمنمائندگان نے ان شرائط پر سمجھوتہ کیا ہوگا- اور اس وجہ سے گو ضرورت چاہتی تھی کہ میں فوراً ان شرائط پر تبصرہ کروں لیکن مصلحتا میں نے اس وقت تک انتظار کرنا مناسب سمجھا جب تک کہ خط کے ذریعہ سے ریاست کے اعلان کی تصدیق نہ ہو جائے- آخر آج خط کے ذریعہ سے تصدیق ہو گئی اور میں آج ہی یعنی اکتیس اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی رات کو ان شرائط پر تبصرہ کرنے کے لئے بیٹھا ہوں- مسلم نمائندگان کے متعلق مگر پیشتر اس کے کہ میں تبصرہ کروں میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ میری تنقید سے کوئی صاحب یہ نتیجہ نہ نکالیں کہ میں مسلم نمائندگان کو بددیانت یا غدار ثابت کرنا چاہتا ہوں- میرا یہ ہر گز منشاء نہیں کیونکہ ان لوگوں نے اپنے گزشتہ عمل سے اس امر کو ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دلوں میں قوم کا درد اور قربانی کی روح ہے- پس جو کچھ میں ان شرائط کے خلاف لکھوں گا‘ اس کا صرف یہ مطلب ہوگا