انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 105 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 105

۱۰۵ گورنمنٹ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں بلکہ سنا گیا ہے کہ بعض ریاستیں حکومت ہند پر دباؤ ڈال بھی رہی ہیں اس امر کو خوب واضح کیا جائے- ہندو مسلم سوال نہیں ۴ - حکومت کشمیر بڑے زور سے موجودہ تحریک کو ہندو مسلم تحریک ثابت کرنا چاہتی ہے حالانکہ باوجود اس کے کہ ریاست نے ہندوؤں کو آلہ کار بنایا ہوا ہے مسلمانان کشمیر ان کے خلاف کچھ نہیں کرتے کیونکہ مسلمانوں کے حقوق ریاست نے ہی غصب کئے ہوئے ہیں- اس امر کو اور بھی واضح کرنا چاہئے کہ یہ ریاست کی چال ہے کہ وہ اسے ہندو مسلم سوال بنا کر ہندوستان کے دوسرے ہندوؤں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتی ہے- گورنمنٹ ہند اور ریاست ۵ - بعض حکام کشمیر بعض لوگوں کو رشوتیں دے کر پراپیگنڈا کرا رہے ہیں کہ گویا مسٹر ویک فیلڈ WAKEFIELD(۔(MR کے ذریعہ سے حکومت برطانیہ مسلمانوں کو اکسا کر کشمیر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے- چنانچہ ‘’پرنسلی انڈیا’‘ نامی دہلی کے انگریزی اخبار میں اس قسم کے مضامین لکھوائے گئے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت برطانیہ اس وقت تک ریاست کی تائید میں ہے‘ چنانچہ ریزیڈنٹ کا یکطرفہ بیان اس پر دلالت کرتا ہے- ریاست کی غرض یہ ہے کہ اس طرح حریتپسند مسلمانوں کی ہمدردی کشمیر کے مسلمانوں سے ہٹا دے- اس سے بھی مسلمانوں کو واقف کرنا چاہئے- آزاد تحقیقاتی کمیٹی کا مطالبہ ۶ - جموں میں قرآن کریم اور خطبے کے واقعہ اور سری نگر میں گولی چلانے کے واقعہ کے خلاف ریزولیوشن پاس کیا جائے اور حکومت برطانیہ سے آزاد تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کیا جائے اور اس امر کا بھی کہ ہندوستانی بیرسٹروں کو سرینگر کے موجودہ مقدمہ کے متعلق پیروی کی اجازت دی جائے- مذہبی آزادی ۷ - کشمیر میں اسلام لانے پر جو رکاوٹیں ہیں کہ جائیداد ضبط کی جاتی ہے اور بیوی بچے چھین لئے جاتے ہیں‘ اس کے خلاف ریزولیوشن پاس کیا جائے- انجمنیں بنانے کی آزادی ۸ - کشمیر میں انجمنیں بنانے کی آزادی نہیں اور درخواست دینے پر اکثر ریاست توجہ نہیں کرتی- اس سے نہ مسلمان اپنی مذہبی‘ علمی‘ اقتصادی اور تمدنی تنظیم کر سکتے ہیں اور نہ ترقی کی راہیں سوچ سکتے ہیں اس کے