انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 479 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 479

۴۷۹ مانیں گے اور ضرور مانیں گے- شیطان کی رکاوٹیں کچھ حقیقت نہیں رکھتیں- وہ کچلا اور پیس ڈالا جائے گا- جو لوگ مایوس ہو جاتے ہیں وہ شیطان کے ساتھی ہیں- پس استقلال کے ساتھ متواتر تبلیغ کرو- یقیناً اللہ تعالیٰ کی نصرت نازل ہو گی اور چند سالوں بلکہ چند مہینوں میں ترقی کے نمایاں آثار نظر آنے لگیں گے- مبلغ کیلئے ایمان اور اخلاص بیشک ضروری ہیں مگر علم سے بھی اسے مدد لینی چاہئے- ہفتہ میں دو تین دن ایسے مخصوص کر لئے جائیں کہ اہل علم لوگ دوسرے احمدیوں کو علمی مسائل سکھائیں- مختلف دوست حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مختلف کتب لے لیں- مختلف حوالے وفات مسیح‘ ختم نبوت‘ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی ہدایت کیلئے کیا سامان کرتا ہے وغیرہ کے متعلق جمع کر کے دوسروں کو نوٹ کرا دیں- اسی طرح احادیث وغیرہ کے حوالے جمع کر کے مجلس میں سنا دیں اور خود بخود مطالعہ سے جتنی علمی ترقی سال بھر ہو سکتی ہے‘ اس طرح وہ دو ہفتوں میں ہو جائے گی- اگر ایک اکیلا آدمی سال بھر میں سو کتابیں پڑھ سکتا ہے تو اس طرح دو ہفتہ میں وہ سب پڑھی جا سکیں گی اور مجلس میں خلاصہ بیان کر کے ایک دو ہفتہ میں ہی اتنا علم حاصل کیا جا سکتا ہے جتنا سال بھر میں- اس کے علاوہ جب کوئی شخص تبلیغ کیلئے جائے تو چاہئے اس کے دل میں رقت ہو‘ کیونکہ دل محبت سے نرم ہوتے ہیں- اپنے دلوں میں محبت پیدا کرو- جو انسان خالی فلسفہ اور دلیل سے کام لیتا ہے وہ ناکام رہتا ہے- دنیا محبت اور اخلاص سے جیتی جاتی ہے- پس جن لوگوں میں تبلیغ کیلئے جاؤ ان کے متعلق دل میں یہ محسوس کرو کہ یہ ہمارے بچے یا بھائی ہیں اور مہلک مرض میں مبتلاء کسی عزیز کے خطرناک طور پر مریض ہونے کے وقت جو رقت دل میں ہوتی ہے‘ چاہئے کہ وہی درد ان کے لئے بھی ہو تب فائدہ ہو سکتا ہے‘ ورنہ خالی دلیلیں کچھ نہیں کر سکتیں- اگر دوست ان باتوں کو مدنظر رکھ کر تبلیغ کریں تو ایسی ترقی ہو سکتی ہے کہ آئندہ سال انصاراللہ کی یہ چھوٹی چھوٹی جھنڈیاں نہیں بلکہ بڑے بڑے جھنڈے ہوں گے- بڑی جماعت ہو گی اور جلسہ اس چھوٹی جگہ میں نہیں بلکہ وسیع جگہ میں منعقد ہو گا- اس کے بعد حضور نے دعا فرمائی- (الفضل ۳- جنوری ۱۹۳۲ء) ۱؎ ۲۹- دسمبر ۱۹۳۱ء قبل دوپہر نظارت دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں ایک تبلیغی کانفرنس منعقد کی گئی- جس میں مختلف جماعتوں کے انصار اللہ جو سالانہ جلسہ کے