انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 427 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 427

ا توا را العلوم جلد ۱۲ ۴۲۷ فضائل القرآن (۴) کہ كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآن اللہ یعنی رسول کریم مسلم کے اخلاق کے متعلق قرآن کو دیکھ لو۔ آپ کے تمام اخلاق قرآنی معیار کے مطابق تھے ۔ پس قرآن کریم یہ دعوی کر سکتا ہے کہ اس نے کم از کم ایک شخص اپنے معیار کے مطابق پیدا کر لیا ہے اس لئے ہم اس کی تعلیم کے متعلق یہ شبہ نہیں کر سکتے کہ (۱) وہ قابلِ عمل نہیں (۲) یا یہ کہ اس نے اپنے لانے والے کی اصلاح نہیں کی تو دوسروں کی کیا کرے گا؟ کیونکہ محمد سلیم نے اس پر عمل کیا اور اعلیٰ درجہ کے انسان بن گئے۔ پس کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ قرآن نے لانے والے کو کیا فائدہ پہنچایا کہ ہمیں پہنچائے گا۔ میں نے جو یہ بتایا ہے کہ الہامی کتاب کی افضلیت کی یہ بھی دلیل ہے کہ اس کا لانے والا دوسروں سے افضل ہو یہ بھی قرآن خود ہی بیان کرتا ہے۔ اس دلیل کا خلاصہ یہ ہے کہ نبی کی پہلی زندگی بھی پاک اور کامل ہونی چاہئے اور دعوٹی کے بعد کی زندگی بھی مطابق وحی ہونی چاہئے۔ پہلی زندگی کے متعلق خدا تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ وَإِذَا جَاءَ تَهُمْ آيَةٌ قَالُوا لَنْ نُّؤْ مِنَ حَتَّى نُؤْتَى مِثْلَ مَا أُوتِيَ رُسُلُ اللَّهِ اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَفَارُ عِنْدَ اللهِ وَ عَذَابٌ شَدِيدَ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَةَ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ وَمَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَدُ فِي السَّمَاءِ كَذَلِكَ يَجْعَلُ اللَّهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ - لا فرمایا۔ ان لوگوں کے سامنے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کوئی نشان پیش کرتا ہے تو کہتے ہیں ہم کبھی نہیں مانیں گے جب تک جب تک ہمیں وہی کچھ نہ ملے جو اللہ کے رسولوں کو ملا۔ یعنی وحی اور الهام - خدا تعالی فرماتا ہے کہ کیا ہر ایک پر وحی رسالت نازل کی جائے۔ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ کسے رسول بنانا چاہئے۔ وہ اس کے احوال اس کے افکار اور اس کے عادات دیکھتا ہے۔ جو سب سے اعلیٰ ہو اسے رسالت کا منصب دیتا ہے۔ تم جو یہ کہتے ہو کہ تمہیں بھی وہی کچھ ملنا چاہئے جو رسولوں کو ملتا ہے۔ کیا تم اپنی حالت کو نہیں دیکھتے۔ تم تو گندے ہو۔ اور گندوں کو ذلت ہی ملا کرتی ہے۔ رسالت تو بہت بڑی عزت ہے۔ یہ پاک اور اعلیٰ پایہ کے انسان کو ملتی ہے تم کو تو تمہارے مکروں کی وجہ سے عذاب ملے گا۔ اللہ جس کو ہدایت دینا چاہتا ہے اس کا سینہ اسلام کیلئے کھول دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ کر دیتا