انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 428 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 428

۴۲۸ ہے- وہ نیک کام کرتے وقت یوں محسوس کرتا ہے کہ گویا پہاڑ پر چڑھ رہا ہے- جو لوگ ایمان نہیں لاتے اللہ تعالیٰ اسی طرح ان سے سلوک کرتا ہے- اس میں بتایا کہ (۱)رسول بناتے وقت اللہ تعالیٰ اس آدمی کو دیکھتا ہے کہ وہ کیسا ہے- پس مجرموں کو رسالت نہیں مل سکتی- انہیں تو ذلت ملے گی- رسالت تو بڑی بھاری عزت ہے- (۲)جو رسول بنتا ہے وہ پہلے بھی اللہ کا فرمانبردار ہوتا ہے- الہی احکام کی فرمانبرداری اس کی طبیعت میں داخل ہوتی ہے- اور نیک تحریکوں کو قبول کرنے میں وہ پیش پیش ہوتا ہے- یہ گویا قرآن نے گر بتایا کہ انبیاء کی پہلی زندگی اعلیٰ ہونی چاہئے- بیشک ایک ایسا شخص ولی ہو سکتا ہے- جو ایک زمانہ تک عیوب میں مبتلا رہا ہو- اور بعد میں اس نے توبہ کر لی ہو- لیکن نبوت کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ہی خاص طور پر اعلیٰ درجہ کی طہارت اسے حاصل ہو- (۲)اور نبوت کی زندگی کے متعلق فرمایا فالذین عند ربک یسبحون لہ باللیل والنھار وھم لایسئمون ۱۳؎جن لوگوں کو خدا کا قرب حاصل ہوتا ہے- وہ رات دن اپنے اعمال سے دنیا کو بتاتے ہیں کہ خدا پاک ہے- یعنی انہیں جس قدر قرب عطا ہو- اسی قدر وہ فرمانبردار ہوتے ہیں- اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح اپنے ہر عمل سے ظاہر کرتے ہیں اور دنیا کو بتاتے ہیں کہ خدا نے یونہی انہیں نہیں چنا- گویا وہ اپنے اعمال سے خدا تعالیٰ کی پاکیزگی ظاہر کرتے ہیں- اور اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ خدا نے غلط انتخاب نہیں کیا- ‏رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت سے پہلے کی پاکیزہ زندگی اب سوال یہ ہے کہ کیا رسول کریم ﷺ کی ذات کے متعلق بھی اس عام قاعدہ کے پورا ہونے کا کہیں ذکر ہے؟ سو اس امر کے متعلق کہ رسول کریم ﷺ کی دعویٰ سے پہلی زندگی بالکل پاک اور بے عیب تھی- خدا تعالیٰ فرماتا ہے- قل لوشاء اللہ ماتلوتہ علیکم ولا ادرئکم بہ فقد لبثت فیکم عمرا من قبلہ افلا تعقلون ۱۴؎فرمایا- اے محمد (صلی اللہہ علیہ وآلہ وسلم( ان سے کہہ دے کہ اگر اللہ چاہتا تو میں یہ کتاب پڑھ کر تمہیں نہ سناتا- یعنی اگر اللہ چاہتا تو کتاب ہی نہ بھیجتا اور نہ تمہیں اس تعلیم سے آگاہ کرتا- تمہیں علم ہے کہ میری زندگی کیسی پاکیزہ گذری ہے- معمولی عمر نہیں بلکہ چالیس سال کا لمبا عرصہ- تم اسے جانتے ہو اور اس پر کوئی عیب نہیں لگا سکتے- پھر کس طرح خیال کر سکتے ہو کہ اب میں نے جھوٹ بنا لیا- یہ پہلی