انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 283 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 283

انوار العلوم جلد ۱۲ ۲۸۳ امیرا بندہ حیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ سید محمد شریف صاحب کے اشتہار مباہلہ نمبر ۳ کا جواب میں نے جب اشتہار مباہلہ نمبر ۲ شائع کیا تھا تو میرا خیال تھا کہ میں نے اپنے نقطہ نگاہ کو اس قدر واضح کر دیا ہے کہ اب غالبا سید محمد شریف صاحب امیر جماعت اہلحد بیث صوبہ پنجاب کو میری پیش کردہ تجویز کے مطابق مباہلہ کرنے میں کوئی عذر نہ ہو گا لیکن افسوس کہ میرا خیال غلط نکلا اور سید صاحب موصوف کی طرف سے ایک تیسرا اشتہار نکلا جس میں ایسے رنگ میں بحث کی گئی ہے جو ان کے پہلے اشتہاروں کے خلاف ہے مگر مجھے سید صاحب پر محسن ظنی ہے اور میں اب بھی خیال کرتا ہوں کہ وہ ضرور غیر ضروری بحث کو چھوڑ کر مباہلہ کے انعقاد کے لئے راستہ کھول دیں گے۔ مجھے افسوس ہے کہ میں ایک لمبے عرصہ کے بعد ان کے اشتہار کا جواب تاخیر جواب کی وجہ لکھ رہا ہوں لیکن اس کی وجہ یہ تھی کہ شروع میں میں بہت بیمار رہا اور بعد میں کشمیر کے متعلق بعض ایسے ضروری کاموں میں مشغول رہا کہ میں ڈرتا تھا کہ شاید فورا مباہلہ کے لئے وقت نہ نکال سکوں اور اس سے غلط فہمی پیدا ہو کہ میں گویا مباہلہ سے گریز کرتا ہوں لیکن اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے ان کاموں سے ایک حد تک فراغت ہو گئی ہے اس لئے اب جو اب شائع کر رہا ہوں۔ سید صاحب نے اس امر کو منظور کر لیا ہے کہ ان کے اور میرے نمائندہ مل کر دو اہم سوال تاریخ اور مقام مباہلہ کا فیصلہ کر لیں۔ سو اس کے متعلق مجھے کچھ لکھنے کی