انوارالعلوم (جلد 12) — Page 277
انوار العلوم جلد ۱۴ ۲۷۷ ا میرا با حدیث کے چیلنج مہاجہ کا جواب چاہیں تو اقل تعداد جس کا لانا ضروری ہو مقرر کی جا سکتی ہے۔ مباہلہ حسب ان کی تحریر کے وفات مسیح ناصری اور بانی سلسلہ احمدیہ کے دعوی مسیحیت کے متعلق ہو گا اور نتیجہ مباہلہ وہی ہو گا جو منطوق قرآنی سے ظاہر ہے۔ باقی داخلہ وغیرہ کی شرائط اور مباہلہ کے وقت کی دعا اور اس کا طریق اور اس کا وقت اور اس طرح دیگر ضروری تفصیلات کا مذکورہ بالا نمائندے آپس میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ سید محمد شریف صاحب کو میری اوپر کی تجاویز پر کوئی اعتراض نہ ہو گا اور وہ جلد سے جلد اپنے دو نمائندے مقرر کر کے مجھے اطلاع دیں گے ۔ میری طرف سے مولوی فضل الدین صاحب وکیل اور مولوی غلام رسول صاحب را جیکی نمائندے ہوں گے۔ و اسلام خاکسار میرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی قادیان ۶ ۔ جولائی ۱۹۳۱ء ( الفضل ۹۔ جولائی ۱۹۳۱ء)