انوارالعلوم (جلد 12) — Page 236
۲۳۶ کر کے مسٹر گلینسی کو بھی ملیں اور انہیں بھی سب حالات بتا کر مشورہ لیں- وہ آئندہ وزیر ریاست ہائے حکومت ہند میں ہونے والے ہیں- (۲) دوسرا امر ایک اور ہے اس کی تشریح کیلئے خط بھجوا رہا ہوں اسے پڑھ لیں- اس کے متعلق بھی مسٹر کالون وزیر اعظم ریاست جموں اور ریزیڈنٹ کو ملیں- اس بارہ میں اول بدعنوانی ہوئی ہے کہ جموں کی رعایا پر پونچھ والوں نے چھاپہ مارا ہے اور پھر انہیں پکڑ کر لے گئے ہیں- دوم- ان لوگوں نے ہندوؤں کو پناہ دی اور فساد کے وقت انہیں بچایا‘ لیکن الٹا ان پر ظلم کیا جا رہا ہے- کہیں کہ اس بارہ میں ہم بہ حیثیت جماعت پروٹسٹ کرتے ہیں ہمارا فرض ہے کہ اپنی جماعت کے لوگوں کی مدد کریں اور اگر اس قدر ظلم ریاست نے روا رکھا اور فوراً تحقیق کر کے شریروں کو سزا نہ دی تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ آئندہ ہماری جماعت بھی بجائے فسادات سے بچنے کے ان میں حصہ لے-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظلم ہو رہا ہے اور ریاست کے اعلیٰ حکام کوئی خبر نہیں لیتے- اس بارہ میں بھی ریذیڈنٹ سے ذکر کریں- والسلام خاکسار مرزا محمود احمد (تاریخ احمدیت جلد۶ ضمیمہ صفحہ۵۷‘ ۵۸ مطبوعہ ۱۹۶۵ء)