انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 173 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 173

۱۷۳ اسلامی کمیشن کا بھی اس وقت تک بائیکاٹ ہونا چاہئے جب تک کہ اس کی ہیئت ترکیبی درست نہ ہو- پس بغیر ان امور کے تصفیہ کے آپ وکیل کیوں طلب کر رہے ہیں یہ سمجھ میں نہیں آیا- بہرحال دوستوں کو یقین دلائیں کہ انشاء اللہ وکلاء پہنچ جائیں گے (آپ وزیر اعظم سے مل کر یہ کوشش کریں کہ ایڈووکیٹ اور بیرسٹر کے بغیر بھی دوسرے وکلاء کو اجازت مل جائے- اس میں سہولت رہے گی- خاکسار مرزا محمود احمد (تاریخ احمدیت جلد ششم ضمیمہ نمبر۲ صفحہ۵۳)