انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 393 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 393

۳۹۳ افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۳۱ء جاتے- حالانکہ جو جہاد میں مشغول ہو اس کیلئے حج کس طرح ممکن ہے- حج تو امن اور اطمینان کے موقع پر ہوتا ہے- جس شخص کا دن رات اور صبح و شام یہی کام ہو کہ کفار کا مقابلہ کرے‘ جس نے اپنی ساری عمر اسی جہاد میں صرف کر دی اس کیلئے حج اسی میں آ گیا- ہاں اگر یہ لوگ جہاد میں اس کی مدد کرتے‘ اسے موقع اور فرصت دیتے تو اس پر حج فرض ہوتا- مگر یہاں تو یہ حال ہے کہ جب وہ دشمن کے مقابلہ میں کھڑا تھا اور اسلام کی حفاظت کر رہا تھا تو انہوں نے اس کی پیٹھ پر گولیاں چلانی شروع کر دیں- غرض مکہ کی بزرگی اور فضیلت کی طرف توجہ دلانے کیلئے خدا تعالیٰ نے اس مقام کو ارض حرم قرار دیا اور اس سے اپنی برکات کو مخصوص کر دیا- دوستوں کو چاہئے کہ ان ایام میں خصوصیت سے دعائیں اور عبادتیں کریں تاکہ خاص برکات سے فائدہ اٹھا سکیں- پھر یہ بھی یاد رکھیں ان کیلئے اس طرح جہاد نہیں جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کیلئے تھا اس لئے جو توفیق رکھتے ہوں وہ یہاں آکر یہ سبق بھی حاصل کریں کہ اصل مقام پر بھی جائیں اور معترضین پر ثابت کر دیں کہ جنہیں خدا تعالیٰ توفیق دیتا ہے وہ حج بھی کرتے ہیں- پس وہ لوگ جو من استطاع الیہ سبیلا ۳؎ کے مصداق ہوں- جو اپنے گھر والوں کو بھی رزق دے سکیں اور اپنے اخراجات کا بھی انتظام کر سکیں اور جن کے رستہ میں کوئی شرعی روک حائل نہ ہو‘ ان پر حج فرض ہے وہ ضرور یہ فرض ادا کریں- پس دوستوں کو چاہئے کہ اپنے یہ ایام عبادتوں اور دعاؤں میں صرف کریں- پھر جلسہ میں زیادہ سے زیادہ وقت لگانا اور ساری تقریریں توجہ سے سننی چاہئیں- اس نصیحت کے بعد میں ایک ضروری بات کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ گذشتہ ماہ نومبر میں امرتسر کے سٹیشن پر ایک بچہ گم ہو گیا ہے جس عورت کا بچہ گم ہوا ہے وہ احمدی نہیں- مگر اسے خواب میں دکھایا گیا ہے کہ قادیان جائے اور بچہ کو تلاش کرے- دوست خیال رکھیں اور جہاں تک ممکن ہو اس بچہ کو تلاش کرنے کی کوشش کریں- چھوٹے بچوں کا گم ہونا اس ملک کی شرارتوں میں سے ایک بہت بڑی شرارت اور بدترین قسم کا جرم ہے جو دنیا میں کیا جاتا ہے- میں سمجھتا ہوں ساری اولاد کے فوت ہو جانے کا اتنا صدمہ نہیں ہو سکتا جتنا ایک بچہ کے گم ہو جانے کی وجہ سے ہوتا ہے- کیونکہ ساری عمر اس تڑپ میں گزرتی ہے کہ نہ معلوم وہ فوت ہو گیا ہے یا زندہ ہے اور اگر زندہ ہے تو کس حال میں ہے- میں سمجھتا ہوں اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو شدید سزا