انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 176 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 176

۱۷۶ برطانوی افواج کے جموں میں داخلہ کے متعلق وائسرائے ہند کو تار جموں میں انتہائی بربریت واقعہ ہونے کے بعد برطانوی افواج ریاست میں داخل ہو گئی ہیں لیکن تا حال آزادانہ تحقیقات کے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا- جب تک کہ پہلی دلال رپورٹ کو کالعدم قرار دے کر نئے آزاد کمیشن کا تقرر نہیں کیا جاتا‘ مسلمان یہ یقین کرنے پر مجبور ہیں کہ برطانوی افواج کا ریاست میں داخلہ یا تو مسلمانوں کے خلاف اقدام ہے اور یا پھر حکومت برطانیہ کے مفاد کی غرض سے ہے- لہذا میں ہز ایکسی لنسی سے اپیل کرتا ہوں کہ مزید خطرات کے انسداد کے لئے مداخلت کریں- (پریذیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی) (الفضل ۱۲- نومبر ۱۹۳۱ء)