انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 61 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 61

۶۱ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسول الکریم حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا مکتوب لارڈ ارون کے نام (تحفہ لارڈ ارون کے ساتھ حسب ذیل مکتوب حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی طرف سے لارڈ ارون کی خدمت میں پیش کیا گیا)- جیسا کہ یورایکسیلنسی کو قبل ازیں اطلاع دی جا چکی ہے- ہندوستان کے لئے یورایکسیلنسی کی شاندار خدمات کے اعتراف نیز ان کی یاد کو تازہ رکھنے کیلئے میں نے ایک مختصر سی کتاب لکھی ہے- اور میں چوہدری فتح محمد خان ایم اے‘ چوہدری ظفراللہ خان بارایٹلا ایم- ایل- سی اور مولوی عبدالرحیم درد ایم- اے اس پر مشتمل ایک وفد کو اس غرض سے بھیج رہا ہوں کہ ہندوستان سے روانگی سے پیشتر میری نیز جماعت احمدیہ کی طرف سے یہ کتاب یورایکسیلنسی کے پیش کرے- اس کتاب میں اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے علاوہ میں اس مکتوب کے ذریعہ بھی یورایکسیلنسی کو الوداع کہتا ہوں- اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ مستقبل کو ماضی سے بھی زیادہ شاندار اور بابرکت بنائے- مجھے اس امر کا افسوس ہے کہ میں ذاتی طور پر یورایکسیلنسی کو الوداع نہ کہہ سکا-