انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 605 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 605

۶۰۵ فضائل القرآن(نمبر ۳) اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِکُمْ اس طرح آؤ کہ آگے نسل چلے اور یادگار قائم رہے۔پس تم اس تعلق کو برا نہ سمجھنا۔اس آیت میں مندرجہ ذیل امور بیان کئے گئے ہیں۔۱۔نرو مادہ کے تعلق کی اجازت دی ہے لیکن ایک لطیف اشارہ سے۔یعنی عورت کو کھیتی کہہ کر بتایا کہ انسانی عمل محدود ہے۔اسے غیر محدود بنانے کے لئے کیا کرنا چاہئے۔یہی کہ نسل چلائی جائے۔پس جس طرح زمین ہو تو اسے کاشتکار نہیں چھوڑتا۔تم کیوں اس ذریعہ کو چھوڑتے ہو جس سے تم پھل حاصل کر سکتے ہو۔اگر ایسا نہیں کرو گے تو تمہارا بیج ضائع ہوگا۔۲۔دوسری بات یہ بتائی کہ عورتوں سے اس قدر تعلق رکھو کہ نہ ان کی طاقت ضائع ہو اور نہ تمہاری۔اگر کھیتی میں بیج زیادہ ڈال دیا جائے تو بیج خراب ہوجا تا ہے اور اگر کھیتی سے پے در پے کام لیا جائے تو کھیتی خراب ہوجاتی ہے۔پس اس میں بتایا کہ یہ کام حد بندی کے اندر ہونا چاہئے۔جس طرح عقلمند کسان سوچ سمجھ کر کھیتی سے کام لیتا ہے اور دیکھتا ہے کہ کس حد تک اس میں بیج ڈالنا چاہئے اور کس حد تک کھیت سے فصل لینی چاہئے اسی طرح تمہیں کرنا چاہئے۔اس آیت سے یہ بھی نکل آیاکہ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہر حالت میں اولاد پیدا کرنا ہی ضروری ہے کسی صورت میں بھی برتھ کنٹرول جائز نہیں وہ غلط کہتے ہیں۔کھیتی میں سے اگر ایک فصل کاٹ کر معاًدوسری بودی جائے تو دوسری فصل اچھی نہیں ہوگی اور تیسری اس سے زیادہ خراب ہوگی۔اسلام نے اولاد پیدا کرنے سے روکا نہیں بلکہ اس کا حکم دیا ہے۔لیکن ساتھ ہی بتایا ہے کہ کھیتی کےمتعلق خدا کے جس قانون کی پابندی کرتے ہو اسی کو اولاد پیدا کرنے میں مدنظر رکھو۔جس طرح ہوشیار زمیندار اس قدر زمین سے کام نہیں لیتا کہ وہ خراب اور بے طاقت ہوجائے یا اپنی ہی طاقت ضائع ہوجائے اور کھیت کاٹنے کی بھی توفیق نہ رہے یا کھیت خراب پیدا کرنے لگے۔اسی طرح تمہیں بھی اپنی عورتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔اگر بچہ کی پرورش اچھی طرح نہ ہوتی ہو اور عورت کی صحت خطرہ میں پڑتی ہو تو اس وقت اولاد پیدا کرنے کے فعل کو روک دو۔تیسری بات یہ بتائی کہ عورتوں سے اچھا سلوک کرو تو اولاد پر اچھا اثر ہوگا۔اور اگر ظالمانہ سلوک کرو گے تو اولاد بھی تم سے بے وفائی کرے گی۔پس ضروری ہے کہ تم عورتوں سے ایسا سلوک کرو کہ اولاد اچھی ہو۔اگر بدسلوکی سے کھیت خراب ہوا تو دانہ بھی خراب