انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 5 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 5

۵ بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام نے اور ان کے بعد میں نے قادیان میں گائے کے ذبیحہ کو محض اس وجہ سے روکے رکھا کہ اس وقت تک اس کی اقتصادی طور پر زیادہ ضرورت نہیں معلوم ہوتی تھی اور ہم پسند نہیں کرتے تھے کہ خواہ مخواہ ہماری ہمسایہ اقوام کا دل دکھایا جائے۔قادیان کے کئی ہندو اس امر کی شہادت دے سکتے ہیں کہ چند سال ہوئے کہ جب بعض لوگوں نے قادیان کے ملحقہ گاؤں سے مذبح کی درخواست دی تو میں نے حکام کو کہلا کر مذبح کو رُ کوا دیا اور ایک معزز ہندو صاحب کی تحریر بھی اس بارہ میں میرے پاس موجود ہے جو بوقتِ ضرورت پیش کی جا سکتی ہے۔علاوہ ازیں اس امر کا ثبوت کہ اپنے ہمسایوں کے احساسات کا میں نے پورا خیال رکھا ہے یہ بھی ہے کہ جس حد تک قانون گائے ذبح کرنے کو جائز قرار دیتا ہے، میں اس سے بھی جماعت کو برابر روکتا رہا ہوں بلکہ بعض لوگوں کو تو یہ معلوم ہونے پر کہ انہوں نے اس معاملہ میں فتنہ کا طریق اختیار کیا ہے میں نے چھ چھ ماہ یا سال سال کے لئے قادیان سے نکال دیا۔ٍ غرض جب تک کہ اقتصادی ضرورت انتہاء کو نہیں پہنچ گئی میں نے اپنے ہمسایوں کے احساسات کو اپنی جماعت کے مالی نقصان پر مقدم رکھا اور زور سے انہیں ان کے حق کے استعمال سے باز رکھا۔لیکن قادیان کی آبادی بوجہ احمدی جماعت کا مرکز ہونے کے اس سُرعت سے بڑھ رہی ہے کہ بہت کم شہروں میں چور اس حیثیت کے ہوں اس کی مثال ملتی ہے۔اس بڑھتی ہوئی آبادی کا اثر طبعی طور پر قادیان اور اس کے گردو نواح پر پڑنا تھا اور پڑا اور لوگوں میں یہ مطالبہ بڑھتا گیا کہ کثیر التعداد آبادی کو قليل التعداد جماعت کے احساسات کی خاطر آپ مالی نقصان کیوں پہنچاتے ہیں۔آبادی کی زیادتی کے ساتھ ساتھ جب میں نے دیکھا کہ ملک کی عام مالی حالت کی خرابی کی وجہ سے ان کے خور و نوش کے سامانوں کا مہیا ہونا بھی مشکل ہو رہا ہے اور لوگ نہایت تنگ حال ہو رہے ہیں تو لوگوں کے بار بار کے اصرار پر اور یہ دیکھ کر کہ سکھ لوگ جھکا کی دکان کھولنے کی تجویز یں کر رہے ہیں، میں نے اجازت دے دی کہ اگر کوئی شخص چاہے تو مذبح کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔لیکن میں نے اپنا آخری فیصلہ آئندہ پر ملتوی رکھا۔اس کے بعد میں چند روز کے لئے لاہور گیا اور اپنے برادرِ نسبتی عزیزم لفٹنٹ خلیفہ تقی الدین احمد۔آئی۔ایم۔ایس کے مکان پر مقیم تھا کہ رات کے گیارہ بجے کے قادیان کے