انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 550 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 550

۵۵۰ بعض اہم اور ضروری امور ہر احمدی کشتی نوح پڑھے یا سنے اسی ضمن میں ایک بات یہ بیان فرمائی کہ اگلے سال تمام کے تمام احمدی پڑھے لکھے یا ان پڑھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب کشتی نوح پڑھیں یا سنیں- اسی طرح ہر سال ایک کتاب مقرر کر دی جایا کرے تو سب لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ساری کتب سے واقف ہو جائیں گے- آپ لوگ جو یہاں موجود ہیں سن لیں اور جو یہاں نہیں انہیں سنا دیں کہ اگلے سال کشتی نوح کا پڑھنا یا سننا ہر ایک احمدی کا فرض ہے- زیادہ سے زیادہ یہ تین گھنٹہ میں ختم ہو سکتی ہے اور یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے- آخر میں حضور نے سورہ تحریم کے پہلے رکوع کی نہایت ہی پر معارف تفسیر بیان کی اور ثابت کیا کہ جس آگ سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا حکم اس سورہ میں دیا گیا ہے اس کا ذکر اسی سورہ میں کر دیا گیا ہے اور وہ یہ آگیں ہیں- ۱- مسلم نہ ہونا- ۲-مومن نہ ہونا- ۳- قانت نہ ہونا- ۴- تائب نہ ہونا- ۵- عابد نہ ہونا- ۶- سائح نہ ہونا- ان کی نہایت لطیف تشریح کرتے ہوئے بتایا کہ مسلمانوں کی دینی اور دنیوی کامیابی انہی چھ باتوں سے بچنے میں ہے- (الفضل ۱۳،۳۱ جنوری ۱۹۳۰ء) ۱؎ تذکرہ صفحہ ۵۳۸،۵۸۱- ایڈیشن چہارم، الوصیت صفحہ ۳ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۳۰۱ ۲؎ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء صفحہ ۳۹،۴۰ ۳؎ مشکوۃ کتاب العلم الفصل الثالث جلد۱ صفحہ۵۳۱ مطبوعہ مکتبہ حقانیہ پشاور ۴؎ الہدیت ۲۳ مئی ۱۹۳۰ء صفحہ ۵ کالم ۳ ۵؎ البقرہ:۳ ۶؎ التحریم:۷