انوارالعلوم (جلد 11) — Page 23
۲۳ زلفوں کی تعریف ہوتی ہے تو میں سخت شرمندہ ہوا اور میں نے اسے یہ جواب دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو نعتیں لکھی ہیں وہ آپ دیکھیں۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وہ نعتیں لکھی ہیں جن سے اسلام کی محبت ظاہر اور نمایاں طور پر نظر آتی ہے جو شخص بھی ان نعتوں کو دیکھے کبھی خیال بھی نہیں کر سکتا کہ ایسا شخص آنحضرت ﷺکی کسرِ شان کے لئے کوئی دعویٰ کر تا ہو گا۔کیا یہ ہو سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت ﷺ کی کسرِ شان کرنے والے ہوں اور پھر حضور کی عزت و عظمت قائم کرنے کے لئے ایسی ایسی نعمتیں بھی لکھیں۔بالآخر میں کہتا ہوں آپ لوگ خدا تعالی ہی سے راہنمائی حاصل کریں اور اس کے لئے یہ طریق اختیار کریں جو دعا کا ہے۔اللہ تعالی مجھے بھی اور آپ کو بھی توفیق عطا کرے کہ ہم صحیح رستے پر گامزن ہوں اور اس کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔(الفضل ۳- در نمبر۱۹۲۹ء) ۱؎ بخاری کتاب المغازی باب غزوة احد ، میرت ابن ہشام (عربی) جلد ۲ صفحہ۱۴۰ ۲؎مطبع مکتبہ فاروقیہ ملتان ۱۹۷۷ء ۲؎العنكبوت:۷۰ ۳؎النساء:۔۷۰؎ آل عمران:۱۹۴ ۵؎هو الیواقیت والجواهر مؤلفه الامام شعرانی جلد ۲ صفحہ ۲۰ ام۔