انوارالعلوم (جلد 11) — Page 501
۵۰۱ ‘’مذہبی اختلافات کی بات چھوڑ کر دیکھیں تو جناب بشیر الدین محمود احمد صاحب نے میدان تصنیف و تالیف میں جو کام کیا ہے وہ بلحاظ ضخامت و افادہ ہر تعریف کا مستحق ہے اور سیاسیات میں اپنی جماعت کو عام مسلمانوں کے پہلو بہ پہلو چلانے میں آپ نے جس اصول عمل کی ابتداء کر کے اس کو اپنی قیادت میں کامیاب بنایا ہے وہ بھی ہر منصف مزاج مسلمان اور حقشناسانسان سے خراج تحسین وصول کر کے رہتا ہے- آپ کی سیاسی فراست کا ایک زمانہ قائل ہے- اور نہرو رپورٹ کے خلاف مسلمانوں کو مجتمع کرنے میں سائمن کمیشن کے روبرو مسلمانوں کا نقطئہ نگاہ پیش کرنے میں، مسائل حاضرہ پر اسلامی نقطئہ نگاہ سے مدلل بحث کرنے اور مسلمانوں کے حقوق کے متعلق استدلال سے کتابیں شائع کرنے کی صورت میں آپ نے بہت ہی قابل تعریف کام کیا ہے- زیر بحث کتاب سائمن رپورٹ پر آپ کی تنقید ہے جو انگریزی زبان میں لکھی گئی ہے- جس کے مطالعہ سے آپ کی وسعت معلومات کا اندازہ ہوتا ہے- آپ کا طرز بیان سلیس اور قائل کر دینے والا ہوتا ہے- آپ کی زبان بہت شستہ ہے’‘- ایڈیٹر صاحب اخبار ہمت لکھنؤ مورخہ ۵- دسمبر ۱۹۳۰ء کے پرچہ میں رقمطراز ہے-: ‘’ہمارے خیال میں اس قدر ضخیم کتاب کا اتنی قلیل مدت میں اردو میں لکھا جانا، انگریزی میں ترجمہ ہو کر طبع ہونا، اغلاط کی درستی، پروف کی صحت اور اس سے متعلقہ سینکڑوں دقتوں کے باوجود تکمیل پانا اور فضائی ڈاک پر لنڈن روانہ کیا جانا اس کا بین ثبوت ہے کہ مسلمانوں میں بھی ایک ایسی جماعت ہے جو اپنے نقطئہ نظر کے مطابق اپنے فرائض سمجھ کر وقت پر انجام دیتی ہے اور نہایت مستعدی اور تندہی کے ساتھ- غرضیکہ کتاب مذکور ظاہری اور باطنی خوبیوں سے مزین اور دیکھنے کے قابل ہے’‘- 1 Modern Political Constitutions by Dr, C۔F۔Strong۔M۔A۔P۔H۔D London Page 222 Published in London 1930۔۲ Constitutional Government in the United States by Mr۔Woodrow Wilson Page, 54۔3 ڈوور: شہر اور بندر گاہ- کینٹ انگلستان کی کھریا مٹی کی ڈھلوان چٹان کے نیچے ایک خلیج کے کنارے واقع ہے- یہ پانچ بندرگاہوں میں سب سے بڑی ہے جسے انگلستان کی کلید کہا