انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 498 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 498

۴۹۸ کتاب ‘’ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل’‘ کی ایک جلد ارسال فرمانے کے لئے میں آپ کا بہت مشکور ہوں اورمیں اسے بہت دلچسپی سے پڑھ رہا ہوں’‘- لارڈ ڈارلنگ (LORD DARLING) ‘’لارڈ ڈارلنگ امام مسجد لندن کی طرف سے مسئلہ ہند کے متعلق کتاب پا کر بہت مشکور ہیں- انہیں یقین ہے کہ اس کتاب سے انہیں بہت سی کار آمد معلومات اور تنقید ملے گی’‘- سر جیمز واکر WALKER( GAMES۔(SIR ) ‘’مجھے ایک جلد ‘’ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل’‘ مصنفہ جناب امام جماعت احمدیہ ملی ہے- میں اس کے لئے آپ کا بہت مشکور ہوں- میں نے اس کے بعض جستہ جستہ مقامات دیکھے ہیں- مجھے یقین ہے کہ یہ تصنیف قابل دید ہو گی’‘- میجر آر- ای- فشر- سی- بی- ای FISHER(۔E۔(MAJORR ) ‘’آپ نے از راہ کرم مجھے مسئلہ ہند پر امام جماعت احمدیہ کی تصنیف کردہ کتاب ارسال فرمائی- اس کا شکریہ مجھ پر واجب ہے- میں اسے بڑی دلچسپی سے پڑھ رہا ہوں- مجھے ہندوستان اور دوسرے ممالک میں جو تجارب حاصل ہوئے ہیں ان کی بناء پر آپ کے مقاصد سے ہمدردی ہے- بطور ممبر انڈین ایمپائر سوسائٹی (INDIAN EMPIRE SOCIETY) کے میں یقیناً ہمیشہ اس بات کا حامی رہوں گا کہ اسلام کے متعلق جو برطانیہ کی ذمہ واری ہے وہ ہماری قوم کے اعلیٰ ترین اخلاقی فرائض میں سے ہے- میں نے اپنی زندگی کے بہت سے سال مسلمانوں میں رہ کر گزارے ہیں- وہ روا داری اور مہمان نوازی اور سخاوت جو مسلمان دوسری موحد اقوام سے برتتے ہیں اسلام کے اعلیٰ معیار تعلیم کی شاہد ہے ہر دو مذاہب یعنی اسلام اور عیسائیت میں ایک مجانست ہے- اسلام عیسائیت کی روایات کو قدر اور عزت کی نظر سے دیکھتا ہے اور اس سے دونوں مذاہب میں ایک مضبوط اتحاد پیدا ہو جانا چاہئے- اگرچہ میں خود عیسائی ہوں لیکن پھر بھی میں اسلامی روح کو جس نے ترقی اور تہذیب کے پھیلانے میں بڑی مدد دی ہے قدر و منزلت کی نظر سے دیکھتا ہوں’‘- آنریبل پیٹرسن- سی- ایس- آئی- سی- آئی- ای (HonourablePeterson) کتاب ‘’ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل’‘ کے ارسال کا بہت بہت شکریہ- مجھے ابھی تک اس کے ختم کرنے کی فرصت نہیں ملی- امید ہے چند دنوں میں ختم کر لوں گا- لیکن جس