انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 497 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 497

۴۹۷ نہ آپ سے ملاقات کر سکا ہوں- کل امید ہے کہ اگر موسم نے مجھے اتنا سفر کرنے کی اجازت دی تو میں چوہدری ظفراللہ خان کی دعوت سے فائدہ اٹھا کر آپ کے ساتھ آپ کے اپنے لوگوں میں ملاقات کروں گا’‘- لارڈ کریو- سابق وزیر ہند ‘’لارڈ کریو مسئلہ ہند پر امام جماعت احمدیہ کی تصنیف کردہ کتاب کے ارسال کے لئے امام مسجد لنڈن کے بہت ممنون ہیں- انہوں نے یہ کتاب دلچسپی سے پڑھی ہے’‘- سرای گیٹ GATT(۔E۔(SIR ‘’میں جناب کا کتاب ‘’ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل’‘ کے ارسال کے لئے نہایت شکر گذار ہوں اور اسے نہایت دلچسپی سے پڑھ رہا ہوں’‘- سر گریہم بوور ‘’میں مسئلہ ہند پر آپ کی ارسال کردہ کتاب کے لئے آپ کا بہت مشکور ہوں اور میں اسے نہایت دلچسپی سے پڑھوں گا- گول میز کے مندوبین نے ابتداء تو اچھی کی ہے- یوں تو میرا خیال ہے کہ فیڈرل سسٹم کو سبھی پسند کرتے ہیں لیکن تفاصیل کے متعلق دقتیں ہیں- مثلاً ہندوستان کی فوج اقوام کی اکثر مسلمان ہوں اور ہندی افواج میں اعلیٰ ترین رجمنٹیں مسلمانوں کی ہیں- تو کیا یہ تجویز ہے کہ انگریز افسروں کی بجائے ہندی افسر مقرر کر دئے جائیں؟ میرا خیال ہے کہ ایسا نظام چل نہ سکے گا- یہی میری رائے پولیس کے متعلق ہے- فوج اور پولیس کا سوال ظاہراً تو بہت آسان ہے لیکن عملاً اتنا آسان نہیں- میں یہ کتاب سرجیمز-ارانز سابق چیف جسٹس جنوبی افریقہ کو بھیجوں گا اور اگر آپ اجازت دیں تو میں ان سے درخواست کروں گا کہ وہ اخبار (کیپ ٹائمز) کے ایڈیٹر کو اس کا دیباچہ شائع کرنے پر آمادہ کریں- جنوبی افریقہ میں یہودیوں کا بڑا اثر ہے اور ریاست ہائے متحدہ کے یہودیوں کے علاوہ دوسرے درجہ پر صیہون فنڈ میں چندہ دینے والے یہیں کے یہودی ہیں- یہی صوبہ جاتی تحریک انہیں مسلمانوں کا دشمن بنائے ہوئے ہے- یورپین لوگ خاص کر انگریز مسلمانوں کے حق میں ہیں اس لئے میرا جی چاہتا ہے کہ اخبار (کیپ ٹائمز) ہز ہولی نس کی اس تصنیف کا دیباچہ شائع کرے’‘- سر جان کر KERR( JOHN۔(SIR)