انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 439 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 439

۴۳۹ وقت تک کسی نہ کسی صورت میں انگریزوں کی ایک تعداد کو اس ملک میں اپنا شریک کار رکھنا چاہئے- یہ سمجھتے ہوئے نہیں کہ وہ انگریز ہیں بلکہ یہ سمجھتے ہوئے کہ وہ ہماری نئی قومیت کے افراد ہیں- ممکن ہے بعض لوگ یہ خیال کریں کہ جو کچھ میں لکھ رہا ہوں وہ تمام قومی بندھنوں کو توڑ دینے کے لئے بیتاب اسلامی روح کا ایک مظاہرہ ہے اور اس وجہ سے حب وطن کے جذبات سے سرشار لوگوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو سکتا- ایسے لوگ جو چاہیں سمجھ لیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ جو کچھ میں نے اوپر لکھا ہے، وہی راہ ہندوستان کی ترقی کی ہے- اسے نظر انداز کر کے دیکھ لو کہ ہندوستانی قومیت بھی کبھی پیدا نہیں ہو گی-