انوارالعلوم (جلد 11) — Page 217
۲۱۷ عرفان ِالہٰی اور محبت باللہ کا وہ عالی مرتبہ أعوذ بالله من الشیطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلی على رسؤله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - ھوالناصر عرفان الہٰی اور محبت باللہ کا وہ عالی مرتبہ جس پر رسول کریمﷺ دنیا کو قائم کرنا چاہتے تھے (فرمودہ ۲۶- اکتوبر ۱۹۳۰ء بر موقع جلسہ سیرت النبیؐ- قادیان) حضور نے تشہّد تعوّذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا-: گو میری صحت تو مجھے اس امر کی اجازت نہیں دیتی تھی کہ میں آج کوئی تقریر کروں- لیکن چونکہ اس دن سارے ہندوستان میں بلکہ ہندوستان سے باہر بھی بعض مقامات پر مسلمان رسول کریم ﷺ کے اوصاف بیان کرنے کے لئے جمع ہوں گے اور چونکہ یہ دن آج نہیں تو کل ساری دنیا کے لئے نہیں تو کم از کم ہندوستان کی قوموں کے لئے صلح کا پیش خیمہ بننے والا ہے اور ہندوستان میں سے کم از کم بنگال میں تو ابھی سے یہ نظر آ رہا ہے کہ ہر سال غیر مذاہب کے لوگ اس دن کے منانے میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی کا اظہار کر رہے اور زیادہ حصہ لے رہے ہیں- میں امید کرتا ہوں کہ جوں جوں غیر مذاہب کے لوگوں کو معلوم ہو گا کہ یہ کوئی مذہبی تبلیغ کا دن نہیں بلکہ مختلف اقوام میں صلح و اتحاد پیدا کرنے کا دن ہے- دلی منافرت اور بغض جو کہ بعض اسباب کی وجہ سے عرصہ داراز سے چلا آتا ہے، اس کے ازالہ کا ذریعہ ہے تو لوگوں میں خود بخود اس دن کا احترام شوق پیاد ہوتا جائے گا- ہمیشہ ایک نیک قدم اٹھانے سے دوسرا نیک قدم اٹھانے کی توفیق ملتی ہے- اور ایک نیک خیال پیدا ہونے سے دوسرا نیک خیال پیدا ہوتا ہے- اس تحریک کے سلسلہ میں میں دیکھتا ہوں کہ اب دوستوں کی طرف سے ایک اور