انوارالعلوم (جلد 11) — Page 120
۱۲۰ ایک سوال کا جواب یہاں ایک سوال ہوسکتا ہے اور وہ یہ کہ دلائل سے تو یہ ثابت ہوگیا کہ قرآن کریم دوسری انسانی کتابوں سے منبع کے لحاظ سے فضیلت رکھتا ہے مگر یہ کیوں کر ثابت ہوا کہ دوسری الہام کتابوں سے بھی افضل ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ الہامی کتب سے بھی قرآن کریم افضل ہے اس لئے کہ گو وہ کتب اﷲ تعالیٰ کی طرف سے تھیں لیکن بعض صفات کا ظہور ان کے زمانہ میں نہ ہوا تھا۔مثلاً ایک زمانہ میں اگر خیانت زیادہ پھیلی ہوئی تھی تو اس زمانہ کے نبی پر اس بدی کو دور کرنے کی صفت ظاہر ہوئی۔اگر لوگوں میں خشونت اور سختی زیادہ پائی جاتی تھی تو اس زمانہ کے نبی پر رحم اور محبت اور نرمی اور شفقت کی صفت کا ظہور ہوا۔لیکن کوئی پہلی کتاب ایسی نہیں جو رب العالمین کی صفت کی مظہر ہو۔کوئی کتاب دو صفات کی یا چار صفات کی یا پانچ صفات کی مظہر تھی مگر کوئی کتاب رب العالمین کی صفت کی مظہر نہ تھی۔اسی طرح کوئی کتاب قرآن کریم کی طرح اکملیت کی مظہر نہ تھی۔کوئی کتاب خدا تعالیٰ کی صفت قیوم کی مظہر نہ تھی کیونکہ قرآن کریم سے پہلی ہر ایک کتاب منسوخ ہونے والی تھی لیکن قرآن کریم چونکہ ہمیشہ رہنے والی کتاب تھی اس لئے یہ تینوں صفات قرآن کریم میں ظاہر ہوئیں۔جو صفات پہلی کتب میں ظاہر ہوچکی ہیں وہ بھی سب کی سب تمام کتب میں ظاہر نہ ہوئی تھیں بلکہ بعض ایک میں اور بعض دوسری میں بیان کی گئی تھیں۔لیکن قرآن کریم میں وہ بھی سب جمع ہیں۔پس قرآن کریم منبع کے لحاظ سے بھی افضل ہے۔اس مضمون کو قرآن کریم نے اس طرحـ بیان کیا ہے۔اَلْـحَمْدُ لِلّٰہِ فَاطِرِ السَّمٰوٰ تِ وَالْاَرْضِ جَاعِلِ الْمَلٓئِکَۃِ رُسُلًا اُوْلِیْ اَجْنِحَۃٍ مَثْنٰی وَ ثُلٰثَ وَ رُبَعَ۔یَزِیْدُ فِی الْخَلْقِ مَایَشَآءُ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۲۳یعنی آسمان اور زمین کے کمالات ظاہر کرنے والے خدا کا شکر اور اس کی حمد ہے۔وہ اپنے ملائکہ کو اظہار کمالات کے لئے نازل کرتا رہتا ہے اور ان کے کئی پر ہوتے ہیں۔یعنی وہ کئی رنگ کی پناہیں اپنے ساتھ لاتے ہیں۔جناح عربی زبان میں پناہ اور حمایت کو بھی کہتے ہیں اور فرشتے جو نازل کئے جاتے ہیں وہ دو دو تین تین چار چار پروں والے ہوتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ جس قدر چاہے اپنی پیدائش میں اضافہ کر دیتا ہے یعنی جیسا موقع ہوتا اتنے ہی پر زیادہ کردیتاہے۔یہاں بتایا کہ سب تعریفیں اﷲ کی ہیں جو زمین اور آسمانوں کو پیدا کرنے والا ہے۔اس