انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 91 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 91

۹۱ کی اصلاح کریں ورنہ ہمارے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔اب میں آئندہ کے لئے جو پروگرام ہے اس کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔سب سے اول اور ضروری چیز جس کی جماعت کو ضرورت ہے وہ اصلاح نفس ہے۔یاد رکھو خدا تعالی نے سلسلہ احمدیہ اس لئے قائم کیا ہے کہ ہم اسلام کی حقیقی شکل دنیا میں ظاہر کریں اور یہ بغیر اس کے نہیں ہو سکتا کہ ہمارا خدا تعالی سے کا مل تعلق ہو، اس سے کامل محبت ہو اور ہم اس کے ہو جائیں۔جب تک ہمیں یہ بات حاصل نہیں ہوتی ہمیں جماعت احمدیہ میں داخل ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہماری تمام ترقیات وابستہ ہیں اصلاح نفس ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام اسی لئے آئے تھے کہ اسلام اور قرآن کی محبت ہمارے دلوں میں گاڑ دیں۔پس میں جماعت کے دوستوں سے کہوں گا کہ وہ اصلاح نفس کریں خدا تعالی کا عشق اور اس کی محبت ان کی رگ رگ میں داخل ہو جائے۔یاد رکھنا چاہئے بغیر اس کے کہ اللہ تعالیٰ سے کا مل تعلق ہو کوئی کامیابی ہمیں حاصل نہیں ہو سکتی دنیوی لحاظ سے ہماری ہستی ہی کیا ہے۔اسی مقدمہ کی خبر سن کر کئی دوستوں نے لکھا کہ ہماری بھوک بند ہو گئی اور نیند اُڑ گئی ہے۔ایسا کیوں ہوا۔اس لئے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے پاس حکومت نہیں طاقت نہیں اس لئے ہر شخص ہمارے خلاف جو چاہے کہہ سکتا ہے۔پس دنیوی لحاظ سے ہماری کوئی ہستی ہی نہیں۔اگر ہماری کچھ ہستی ہے تو اللہ تعالیٰ کی نصرت اور مدد کے ساتھ۔پس اللہ تعالیٰ سے کامل محبت پیدا کرو تاکہ تمہارے لئے اس کی نصرت آئے اور تمہیں کامیابی حاصل ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام پر ایک دفعہ مقدمہ ہوا۔اور آپ کو خبر دی گئی کہ مجسٹریٹ بعض لوگوں سے سزا دینے کا وعدہ کر آیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب یہ خبر پہنچائی گئی تو آپ لیٹے ہوئے تھے اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا مجسٹریٹ ہاتھ ڈال کر تو دیکھے خدا کے شیر پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں ہے۔۵؎ میں تمام دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ خدا تعالی کا شیر بننے کی کوشش کریں تاکہ ان پر کسی کے لئے ہاتھ ڈالنا آسان نہ رہے۔اس وقت ہمارے پاس دنیوی سامان نہیں۔ہم دنیوی فریب اور دھوکے بھی چھوڑ چکے ہیں۔ہمارا بھروسہ صرف اللہ تعالیٰ پر ہی ہے اس لئے ہمیں اللہ تعالیٰ سے کامل محبت اور کامل تعلق پیدا کرنا چاہئے۔اس کے لئے نہایت ضروری بات قرآن کریم کا مطالعہ ہے۔اصلاح نفس اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک قرآن کریم کا مطالعہ نہ ہو۔قرآن جان ہے سارے تقوی ٰوطہارت کی۔قرآن