انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 52 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 52

انوار العلوم جلد ۲۵ ۵۲ مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت اس امر پر زور ہونا چاہئے کہ اس حق کو ہندوستان کے اساسی قانون میں داخل کیا جائے اور جب تک مسلمان قوم به حیثیت قوم راضی نہ ہو اس میں کوئی تبدیلی نہ کی جاسکے۔ ** چوتھے پنجاب اور بنگال اور جو آئندہ صوبے بنیں جن میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہو ان میں مسلمانوں کو اس قدر حقوق دیئے جائیں کہ ان کی کثیر التعداد قلیل التعداد نہ ہو جائے اس وقت بنگال کے چھپن فی صدی مسلمانوں کو چالیس فی صدی حق ملا ہوا ہے اور پنجاب کے پچپن فی صدی کو قریباً پینتالیس فی صدی۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ مسلمان کسی صوبہ کو بھی اپنا نہیں کہہ سکتے اور آزاد ترقی کے لئے ان کے لئے کوئی بھی راستہ نہیں کھلا۔ پانچویں صوبہ سرحدی میں اصلاحی طریق حکومت کے لئے کوشش ہونی چاہئے اور سندھ کے متعلق یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ بمبئی سے الگ کیا جا کر ایک مستقل صوبہ قرار دیا جائے۔ چھٹے کامل مذہبی آزادی:۔ اس امر کو اساسی قانون میں داخل کرنا چاہئے کہ کوئی دوسری قوم آزادی کے کسی مرتبہ پر بھی کسی ایسے امر کو جو کسی دوسری قوم کی مذہبی آزادی سے تعلق رکھتا ہو محدود نہیں کر سکے گی۔ خواہ براہ راست مذہبی اصلاح کے نام سے خواہ تمدنی اور اقتصادی اصلاح کے نام سے بلکہ ہر قوم کی اقتصادی اور تمدنی اصلاح خود اس کے منتخب شدہ ممبروں کے اختیار میں رہنی چاہئے۔ ساتویں تبلیغ ہر وقت اور ہر زمانہ میں قیود سے آزاد رہے گی۔ اور اسے کسی رنگ میں روکا نہیں جائے گا۔ مثلاً یہ شرط لگا کر کہ مجسٹریٹ کی اجازت سے کوئی شخص مذہب بدل سکتا ہے۔ وَ غَيْرَ ذَالِكَ - اس قسم کی قیود سے پہلے مختلف ملکوں میں تبلیغ کو روکا گیا ہے اور خطرہ ہے کہ ہندوستان میں بھی ہندو لوگ ایسا ہی کریں۔ آٹھویں زبان کا سوال یعنی زبان کو کبھی قانونا نہیں بدلا جائے گا۔ مسلمانوں کو اردو زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی پوری اجازت ہو گی۔ اور جن صوبوں میں اردو رائج ہے ان میں اردو زبان بطور قانونی زبان ہمیشہ کے لئے قائم رہے گی۔ زبان کا سوال کسی قوم کی ترقی کے لئے اہم سوال ہوتا ہے پس اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ یورپ میں بعض سخت جان قوموں کو ان کی زبانیں بدل کر ہی بند کیا گیا ہے۔ پس کچھ تعجب نہیں کہ کسی دن ہندوؤں کی طرف سے بھی ایسی ہی کوشش ہو۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے امور ہیں لیکن یہ اہم امور ہیں جن کو نظر انداز نہیں کرنا